فاطمہ فرٹیلائزر نے زرغی مصنوعات میں جدت کے لئے بہترین کمپنی کا ایوارڈ جیت لیا

ایف پی سی سی آئی کے بارہوین ایکسیلنس ایوارڈز کی تقریب میں صدر مملکت نے ایکسیلنس ایوارڈ دے دیا


لاہور: صدر مملکت نے فاطمہ فرٹیلائزر کو زرعی مصنوعات میں جدت کی بنا پر بہترین کمپنی کے ایوارڈ سے نوازا۔ یہ ایوارڈ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے بارویں ایکسیلنس ایوارڈ کے موقع پر دیا گیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں سی ای او فاطمہ فرٹیلائزر فواد احمدمختارکو یہ ایوارڈ کمپنی کی زرعی شعبے کے لیے خدمات،خوراک کی کمی جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں جدت لانے اور کسانوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے باعث دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اینگرو فرٹیلائزرز نے کسانوں کیلئے کھاد کی براہِ راست خریداری اورزراعت میں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ پہنچانے کیلئے UgAi​ ایپ متعارف کرادی


فاطمہ فرٹیلائزر کی مصنوعات اور خدمات نے پاکستان میں فصل کی پیداوار میں 10 فیصد تک اضافہ لانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ فصل کی پیداوار میں یہ اضافہ ملک میں خوراک کے پیداواری اضافے کا باعث بنتا ہے۔ فاطمہ فرٹیلائزر کی جانب سے زرعی شعبے میں یہ جدت کسانوں کی کئی ضروریات پوری کر رہی ہے جس نے فاطمہ فرٹیلائزر کو پاکستان میں زرعی مصنوعات فراہم کرنے والی صف اول کی کمپنیوں میں لا کھڑا کیا ہے۔



کسانوں کو بہترین کھاد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فاطمہ فرٹیلائزر سرسبز پاکستان موبائل ایپس کے ذریعے زرعی شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ اس ایپ کے استعمال سے کسان کھیتی باڑی کے جدید طریقے،قریبی ڈیلر کی معلومات، کھادوں کے ریٹ اور موسمی احوال سے خود کو باخبر رکھ سکتے ہیں۔کسان اس ایپ کے ذریعے فاطمہ فرٹیلائزر کے سپروائزر سے مفت مشورہ، مفت پانی اور زمین کے ٹیسٹ کرانے کی سہولت اور دیگر خصوصیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔جبکہ سرسبز کہانی کے یوٹیوب پلیٹ فارم پر کسانوں کی تہذیب سے جڑی کہانیاں بھی دکھائی جاتی ہیں۔
 
ڈیلرز کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر نے سرسبز آسان ایپ کا اغاز کیا جسکے ذریعے ڈیلرز کو ایک ہی جگہ پہ تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس ایپ میں وہ رقوم کی منتقلی،آرڈر کی ٹریکنگ،قیمتوں میں رد و بدل اورآن لائن ادائیگیوں کے بارے میں جان سکتے ہیں۔جبکہ فصل پے ایپ کے ذریعے کسان بینک اور زرعی تاجروں سے نہ صرف رابطے میں رہتے ہیں بلکہ یہ انہیں پیداوار اور منافع کو بڑہانے کے لئے مالیاتی خدمات، مارکیٹ تک رسائی اور ماہرین کے مشورے کے ذریعے مسابقتی مارکیٹ میں بااختیار بناتی ہے۔
 
زرعی شعبے کی ڈیجٹلائزیشن کی جانب بڑھتے ہوئے فاطمہ فرٹیلائزر نے کسانوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے فیس بک اور یوٹیوب پر پوڈکاسٹ سیشن کا بھی آغاز کیا جس میں کسانوں کو کھیتی باڑی سے متعلق مختلف معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
ایوارڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او فاطمہ فرٹیلائزر فواد احمدمختار نے کہا کہ صدر پاکستان اور ایف پی سی سی آئی کی جانب سے اس ایوارڈ کا ملنا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ فاطمہ فرٹیلائزر میں ہم زرعی مصنوعات کی ترقی اور جدت کے ساتھ ساتھ فصل کی پیداوار بڑھانے اور فوڈ سکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد کسانوں کو ترقی کے سفر میں سہولیات دینا اور تعاون کرنا ہے۔

فاطمہ فرٹیلائزر جدت کے ذریعے کسانوں کو بااختیاربنا کر زرعی شعبے میں نئے معیارقائم کر رہا ہے، جس سے یہ کسانوں کا اعتماد حاصل کرکے ملک میں غذائی تحفظ جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کر رہا ہے۔





0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی