اینگرو فرٹیلائزرز نے کسانوں کیلئے کھاد کی براہِ راست خریداری اورزراعت میں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ پہنچانے کیلئے UgAi​ ایپ متعارف کرادی



کراچی: کاشت سے کٹائی تک حل فراہم کرنے والی پاکستان کی ممتاز فرٹیلائزر کمپنی اینگرو فرٹیلائزرزنے سرکاری قیمتوں پرکمپنی سے کھادوں کی براہِ راست خریداری کے ذریعے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پاکستان کا پہلا مربوط ایگری ای کامرس پلیٹ فارم"UgAi"متعارف کرایاہے۔ پہلے مرحلے میں سندھ کے کسانوں کیلئے مفت UgAiایپ متعارف کرائی گئی ہے جس کو مستقبل قریب میں ملک بھر میں متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔

  UgAi ایپ کے ذریعے اینگرو فرٹیلائزرز اپنے گوداموں سے کسانوں کو ان کے فارمزکے رقبے اور ضرورت کے مطابق براہِ راست کھاد فراہم کرے گی۔ جس سے کسانوں کو کھادوں کی بلاتعطل دستیابی، معیاری قابلِ اعتماد مصنوعات اور آسان ترسیل سے فائدہ ہوگا۔ براہِ راست خریداری کی خصوصیت کے علاوہ  UgAiفصلوں کی درستگی کے ساتھ نگرانی کرنے، اِن پُٹ لاگت کو کم کرنے اور فصل کی پیداوار کو بہتر بنانے کیلئے جدیدڈرون ٹیکنالوجی اور سیٹلائیٹ منظر کشی کو بھی مربوط کرتی ہے۔

سندھ کے صوبائی وزیرِ زراعت سردار محمد بخش خان مہر UgAiایپ کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر سیکریٹری محکمہ زراعت سندھ،سپلائی اینڈ پرائس ڈپارٹمنٹ رفیق احمد برڑو،کسان کمیونٹی کے سینئر ممبران اوراینگرو فرٹیلائزرز کے ممبران بھی موجود تھے۔
اس موقع پرصوبائی وزیرِ زراعت سردار محمدبخش خان مہرنے اینگرو فرٹیلائزرزکے اس نئے اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ کمپنی کے اس اقدام نے ملک کی کاشت کار کمیونٹی کیلئے نئے معیارات قائم کیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ UgAiایپ سے مصنوعی قلت، ویلیو چین میں قیمت میں بدنظمی اورکسانوں کو نقصان پہچانے والی جعلی مصنوعات کے چیلنجز پر قابو پانے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر رفیق احمد برڑونے کسانوں پر بوجھ کم کرنے اور کارکردگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹائزیشن کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات زور دیاکہ یہ انوویشن پاکستان کے زرعی شعبے کو عالمی معیار تک پہنچانے کیلئے جدید طرزِ عمل متعارف کرائے گی۔

اس موقع پر اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی راٹھور نے اپنے خطاب میں کسانوں کی بہتری اور پاکستان کے غذائی تحفظ کوبڑھانے کیلئے حکومتی اقدامات کو سپورٹ فراہم کرنے کے کمپنی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اینگرو فرٹیلائزرز ایسے انوویٹو اقدامات شروع کرنے میں سب سے آگے ہے اور ان اقدامات سے کاشت کاروں کو فائدہ بھی پہنچتا ہے۔ UgAi اسی سمت میں ایک اہم قدم ہے کیونکہ یہ فصل کے بہتر انتظام اور جدید کاشت کاری کے طریقوں کے ذریعے پاکستان میں زراعت کو ممکنہ طورپر تبدیل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ UgAiفصلوں کی صحت اور مٹی کے حالات کے بارے میں حقیقی وقت کے اعدادو شمار کو مربوط کرکے،با خبر فیصلے کرنے اور فصل کی زیادہ سے زیادہ کرنے کا اختیار دے کر کسانوں کیلئے ایک جامع سلوشن فراہم کرتی ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی