جوبلی لائف کی جانب سے پاکستان انشورٹیک سمٹ کی تین سالہ اسپانسرشپ کا اعلان


جوبلی لائف کی جانب سے پاکستان انشورٹیک سمٹ کی تین سالہ اسپانسرشپ کا اعلان

کراچی۔پاکستان میں نجی شعبے کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی، جوبلی لائف نے پاکستان فن ٹیک نیٹ ورک کے اشتراک سے تین سال 2024، 2025،اور 2026 کے لئے پاکستان انشورٹیک کانفرنس کی اسپانسرشپ کا اعلان کیا ہے۔پاکستان انشورٹیک سمٹ سالانہ منعقد ہوتی ہے اور انشورنس سیکٹر میں جدت کو فروغ دیتی ہے جہاں اہم اسٹیک ہولڈرز مل کر ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق ان امور پر روشنی ڈالتے ہیں جن کے ذریعے پاکستان کے انشورنس سیکٹرمیں بڑی تبدیلی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔



پاکستان کی دوسری انشورٹیک سمٹ نومبر 2024 میں کراچی میں "پاکستان کا بدلتا ہوا انشورنس لینڈ سکیپ: ٹیک، شراکت داری اور پالیسی کی ہم آہنگی"کے عنوان پر منعقد ہوگی جس میں شعبہ کے پیشہ ور افراداس وقت انشورنس انڈسٹری کو در پیش مختلف مسائل پر روشنی ڈالنے کے لیے جمع ہوں گے۔ تیسری اور چوتھی انشورٹیک سمٹ بالترتیب 2025اور 2026میں ہوں گی۔ ہر سال اس موقع پر اہم فیصلہ ساز، بیمہ دہندگان، ریگولیٹرز اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدت کے ماہرین مختلف موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہیں جن کا بنیادی مقصد یہ دریافت کرنا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، ٹیکنالوجی اور جدت پاکستان کے انشورنس سیکٹرمیں کس طرح موثر تبدیلی لا سکتے ہیں۔ جوبلی لائف کی جانب سے اس سمٹ کی اسپانسرشپ جدید تکنیکی ایجادات کے استعمال سے انشورنس کے شعبے میں بہتری لانے کے ایک جامع ہدف کی ترجمانی کرتا ہے۔

اس اشتراک کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جوبلی لائف کے گروپ ہیڈ ریٹیل آپریشنز،مارکیٹنگ اینڈ ایڈمن، فرحان فریدی نے کہا:"جوبلی لائف ہمیشہ جدت کو فروغ دینے کے لیے پر عزم رہتی ہے۔انشورٹیک سمٹ کے لیے پاکستان فن ٹیک نیٹ ورک کے ساتھ ہمارا یہ معاہدہ ایک ایسے مستقبل کی طرف ہماری سوچ کواجاگر کرتاہے جہاں ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید انشورنس بہتر رسائی کے ساتھ ساتھ بہترین اور صارف پر توجہ مرکوز کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ہمیں ایسے اہم پروگرام کی پشت پناہی پر فخر ہے۔"

پاکستان فن ٹیک نیٹ ورک کے سی ای او فہد ساجد نے اس موقع پر کہا،"ہم جوبلی لائف انشورنس کو پاکستان انشورٹیک سمٹ کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پرشامل کرنے میں پر جوش ہیں۔ اس شراکت سے مالیاتی اداروں اور فن ٹیک ایکوسسٹم کے درمیان تعاون کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے جس کے ذریعے انشورٹیک کے بہتر مستقبل کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔انشورنس سیکٹر میں استحکام کے لیے یہ انشورٹیک سمٹ، جدت سازوں اور کاروباری اداروں کو ملانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ "

پاکستان انشورٹیک سمٹ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کرنے، منفرد خیالات کا اظہار کرنے اور پاکستان میں انشورنس کے مستقبل کو تشکیل دینے والے مشترکہ عمل کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ یہ تقریب اس پہلو پر روشنی ڈالے گی کہ کس طرح ڈیجیٹل چینلز، مصنوعی ذہانت اور اینا لٹکس صارف کے تجربے کو بہتر کر سکتے ہیں اور انشورنس سیکٹر میں رسک مینجمنٹ کو بڑھا یا جاسکتا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی