فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ نے اپنی تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کیا



فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنی تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کیا۔

یکم جولائی 2024 سے، یو ایچ ٹی دودھ کی فروخت پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا، جو پہلے زیرو ریٹیڈ تھا۔ ایسے ماحول میں جہاں اوسط صارف کی قابل خرچ آمدنی کم ہو رہی ہے سیلز ٹیکس کے نفاذ نے پراسیسڈ دودھ کی کیٹیگری پر شدید اثر ڈالا ہے جس کے نتیجے میں اس میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس کے علاوہ، کھلا دودھ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے جو کہ غیر محفوظ ہے اور اس پر ٹیکس بھی نہیں لگایا جاتا۔

ایک  لچکدار کاروباری ماڈل کے ساتھ کمپنی نے اپنی ویلیو چین میں لاگت کی بچت کے اقدامات جاری رکھے، جس سے افراط زر کے اثرات کو مؤثر طریقے سے کم کیا گیا۔ لاگت کی بچت کی کوششوں کی بدولت گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی مارجن میں 60 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ نتیجتاً، سال کے آغاز سے اب تک کے بعد از ٹیکس منافع میں پچھلے سال کے مقابلے میں 28 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔-

بعد از ٹیکس منافع میں اضافہ مجموعی مارجن کے بہتر ہونے اور ٹیکس کے اخراجات میں کمی کی وجہ سے ہوا۔
کمپنی کا مقصد بدستور تمام پاکستانیوں کو غذائیت فراہم کرنا ہے۔ اسی کے مطابق، کمپنی نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ یو ایچ ٹی دودھ کے فوائد کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور رسائی میں اضافہ کرنے کی کوششیں جاری رکھی ہیں، اسکول ملک پروگرام کو فروغ دیتے ہوئے اور حکومت کے ساتھ سیف ملک سٹی    کے پائلٹ پروگرام پر کام کر رہی ہے۔



ڈیری بیسڈ پراڈکٹ سیگمنٹ:
اس سیگمنٹ نے 73.5 ارب روپے کی آمدنی رپورٹ کی جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 12% کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ اس اضافے کی قیادت فریز لینڈ کیمپینا  کے معروف برانڈاولپرز نے کی جو مسلسل برانڈ کی تعمیر، صارفین کیلئے پیشکشوں اور تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے حاصل ہوئی۔  

اولپرز UHT نے "ہپی صبح"مہم کے ساتھ اہم ٹچ پوائنٹس جیسے ٹی وی، ڈیجیٹل اور ان-اسٹور میں اپنی موجودگی کو برقرار رکھا۔ صارفین کے تمام متعلقہ پوائنٹس پر مستقل کوششوں نے اولپرز کی مارکیٹ اور ایکوئٹی لیڈرشپ کو مضبوط کیا ہے۔  

اولپرز کے تحت دیگر ویلیو ایڈڈ برانڈز نے مستقل دستیابی ،نمایاں موجودگی اورمقابلے کے باوجود اپنی کارکردگی کو برقرار رکھا ہے۔

فروزن ڈیسرٹس سیگمنٹ:
اس سیگمنٹ نے گزشتہ سال کے مقابلے میں سال بہ سال 11% ترقی کے ساتھ اپنی کارکردگی جاری رکھی۔ اس زمرے کو موسمی اثرات سے آزاد کرنے کی کوشش کے طور پر "واہ بھرے ڈیزرٹس" مہم میں مسلسل سرمایہ کاری کی گئی تاکہ روایتی تہواروں کے علاوہ دیگر مواقع پر بھی کھپت کو فروغ دیا جا سکے۔

فنانشل پرفارمنس:  
کمپنی کی مالیاتی کارکردگی 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے نو ماہ کے لیے درج ذیل میں خلاصہ کی گئی ہے:

فیوچر آوٹ لک:
UHT دودھ کیٹیگری پر 18% سیلز ٹیکس کے نفاذ کے باوجودکمپنی نے حیرت انگیز استقامت کا مظاہرہ کیا اور کاروباری شعبوں میں ترقی حاصل کی۔ ویلیو چین میں لاگت کی بچت کے اقدامات اور صارفی پیشکشوں حکمت عملی کے ذریعےفریزلینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈنے کامیابی سے اپنے منافع میں اضافہ کیا اور شیئر ہولڈرز کی واپسی کو بڑھایا جو کمپنی کی مضبوط موافقت پذیری کو ظاہر کرتا ہے اور یہ رجحان سال کے باقی حصے میں بھی جاری رہے گا۔

اپنی عالمی مہارت اور 150 سال کی وراثت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فریزلینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ صفائی، غذائی حفاظت اور پائیداری کے اعلیٰ معیارات پر کاربند ہے اور روزانہ لاکھوں پاکستانیوں کو محفوظ، سستی اور غذائیت سے بھرپور ڈیری مصنوعات فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی