آغا خان یونیورسٹی اسپتال نے امریکی اسپتال ایسوسی ایشن ایکسیلنس ایوارڈ برائے صحت کے عملے کی فلاح و بہبود جیت لیا

کراچی: آغا خان یونیورسٹی  ہسپتال (AKUH) کو انٹرنیشنل ہاسپٹل فیڈریشن (IHF) ایوارڈز 2024 میں صحت کے عملے کی فلاح و بہبود کے لیے امریکی ہاسپٹل ایسوسی ایشن ایکسیلنس ایوارڈ کے سلور کیٹیگری میں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز AKUH کی اپنے ملازمین کے لیے ایک معاون اور حوصلہ افزا ماحول فراہم کرنے کی کوششوں اور جدید و موثر حکمت عملیوں کے ذریعے ان کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے عزم کو نمایاں کرتا ہے۔

ایوارڈ کی تقریب ریو ڈی جنیرو، برازیل میں منعقد ہوئی، جہاں IHF نے عالمی سطح پر صحت کی بہترین کارکردگی کا جشن منایا۔ یہ ایوارڈ محترمہ شہرین علی، نرس منیجرنے آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ڈپارٹمنٹ آف فیملی میڈیسن کی جانب سے وصول کیا۔

آغا خان یونیورسٹی ہیلتھ سروسز پاکستان کے سی ای او، ڈاکٹر فرحت عباس نے ٹیم کی کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ سنگ میل ہمارے ایمپلائی ہیلتھ ٹیم کی محنت اور لگن کا مظہر ہے جو AKUH کے تمام عملے کی فلاح و بہبود کا خیال رکھتی ہے۔ ہم نہ صرف اپنے مریضوں  بلکہ اپنے صحت کے عملے کے لیے بھی اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو ہمارے ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ میں پاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ صحت کے شعبے اور اس کے کارکنوں کی حمایت کریں کیونکہ ان کی فلاح و بہبود ہماری قوم کے صحت کے نظام کا بنیادی ستون ہے۔"

IHF ایوارڈز 2024 میں AKUH کا فاتح منتخب ہونا اسے دنیا کے اعلیٰ صحت کے اداروں میں شامل کرتا ہے۔ یہ ایوارڈ AKUH کی ملازمین کی صحت کے لیے جدید حکمت عملیوں کو تسلیم کرتا ہے جو صحت کے عملے کی طویل مدتی فلاح و بہبود کو یقینی بناتی ہیں۔

اس حالیہ کامیابی کے علاوہ AKUH کو IHF ایوارڈز 2023 میں اشیکاگا-نیکن ایکسیلنس ایوارڈ فار گرین اسپتالز کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا جو ماحولیات اور پائیداری کے حوالے سے ادارے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انٹرنیشنل اسپتال فیڈریشن (IHF) ایوارڈز کو دنیا بھر میں اسپتال کی انتظامیہ اور قیادت میں بہترین کارکردگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ساتویں ایکسی لینس ایوارڈز کے لیے اسکورنگ پانچ کلیدی معیاروں پر مبنی ہے: اصلیت اور اختراع، مطلوبہ اثر، موافقت اور توسیع پذیری، سائنسی درستگی، اور وضاحت۔

اس سال IHF نے 37 ممالک اور علاقوں سے 500 سے زائد اندراجات وصول کیےجن میں سے 49 فائنلسٹ سات کیٹیگریز کے لیے منتخب کیے گئے۔ AKUH پاکستان کا واحد اسپتال تھا جو فائنلسٹ کے طور پر نامزد ہوا۔

اپنے صحت کے عملے کی فلاح و بہبود کو ترجیح دے کر AKUH اس بات کو  یقینی بناتا ہے کہ اس کے نظام میں موجود تمام عملے کو وہ معاونت ملے جو مریضوں کو بہترین معیار کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ ایک علاقائی رہنما کے طور پر یہ اسپتال نہ صرف عالمی معیار کی نگہداشت فراہم کرتا ہے بلکہ اپنی وقف ٹیم کے لیے مثبت اور معاون ماحول بھی فروغ دیتا ہے۔
IHF ایوارڈز 2024 کے بارے میں مزید جاننے کے لیے:https://ihf-fih.org/press-and-media/international-hospital-federation-announces-winners-of-ihf-awards-2024/

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی