رواں سال 10ہزار سے زیادہ گلوکاروں نے صرف اسپاٹیفائی سے سالانہ 1 لاکھ ڈالر سے زیادہ کمائے ہیں۔ وائس پریذیڈنٹ میوزک بزنس ڈیوڈ کائیفر
کراچی : سال 2014 میں میوزک انڈسٹری نچلی سطح پر کھڑی تھی لیکن تقریبا ایک دہائی کے بعد اب عالمی ریکارڈ شدہ میوزک سے آمدنی 13 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت اسپٹیفائی کا سالانہ حجم تقریبا 1 ارب ڈالر تھا، جس میں تقریبا 15 ملین صارفین ادائیگی کرتے تھے۔ سال 2024 میں صرف اسپاٹیفائی نے صرف میوزک انڈسٹری کو ہی ریکارڈ 10 ارب ڈالر لوٹا دیئے ہیں اور اپنے قیام کے بعد سے یہ اب تک مجموعی طور پر تقریبا 60 ارب ڈالر کی ادائیگی کرچکا ہے۔
یہ اسپاٹیفائی نے ایک بڑا سنگ میل حاصل کیا ہے کیونکہ دنیا کے سب سے بڑے آڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے جو نظام بنایا ہے وہ کام کر رہا ہے، یہ جہاں کھڑا ہے وہ ابھی ترقی کا محض آغاز ہے۔ اس وقت تمام میوزک اسٹریمنگ سروسز میں 500 ملین سے زیادہ ادائیگی کرنے والے سامعین موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چوتھی البرکہ فورم ریجنل کانفرنس میں عالمی پائیدار مالیات میں صکوک کے کردار کو اجاگر کیا گیا
اسپاٹیفائی مختلف قسم کے صارفین کے لئے اسٹریمنگ خدمات پیش کرتا ہے جہاں ہر ایک میوزک اسٹریمنگ کے لئے ادائیگی کے رجحان کو معمول پر لانے کے لئے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ یہ ایک اجتماعی کاوش ہے لیکن کچھ خصوصیات اسپاٹیفائی کیلئے مخصوص ہیں جو اسے نہ صرف سب سے زیادہ مقبول سبسکرپشن اسٹریمنگ سروس بناتی ہیں بلکہ اسے سب سے زیادہ ادائیگی کرنے والا میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم بھی بناتی ہیں۔
اسپاٹیفائی پر ادائیگی کرنے والے صارفین کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے، اور اسے آگے بڑھانے کے لئے صارفین کی ذاتی پسند، اپنی پسند کی میوزک البم کی تخلیق، اور پروڈکٹ میں جدت طرازی شامل ہے۔ میوزک کے پرستار اور مداح اے آئی ڈی جے (AI DJ)، ڈے لسٹ، اور ریپڈ (Wrapped) جیسے فیچرز پر حیران کن اور ُپر مسرت تخلیق کے ذریعے فراہم شدہ موسیقی اور ماہرین کی تجاویز پر عمل کے ساتھ ساتھ بغیر موسیقی کے حامل مواد تک رسائی پسند کرتے ہیں۔ موسیقی کے مداح پلیٹ فارم پر واپس آتے رہتے ہیں، مزید نئے گلوکاروں کو تلاش کرتے ہیں، اور اپنی سبسکرپشن برقرار رکھتے ہیں۔
اسپاٹیفائی اشتہارات کے ذریعے اسکے استعمال کا مفت ورژن پیش کرتا ہے۔ اس سے پیدا ہونے والے اشتہاری ڈالرز کے علاوہ، 60 فیصد سے زیادہ پریمیم صارفین وہ ہیں جو کبھی مفت ورژن استعمال کرتے تھے۔ ایسے صارفین کو مفت ورژن پیش کرنے کا مطلب ہے کہ یہ موسیقی کے لئے ادائیگی کی توقع نہیں رکھتے، لیکن ان کی اسپاٹیفائی پر دلچسپی اور مصروفیات سے واضح ہوتا ہے کہ وہ مستقبل میں سبسکرائبر بننے کے لئے زیادہ مائل ہیں۔
ایک دہائی قبل، یہ نہایت ہی عام تصور تھا کہ بعض ممالک میں میوزک کے لئے مونیٹائزیشن ممکن نہیں ہے۔ لیکن اسپاٹیفائی کی جانب سے موسیقی کے لئے ادائیگی طویل مدتی سرمایہ کاری ہے۔ اس وقت اسپاٹیفائی ہندوستان، برازیل، میکسیکو اور نائجیریا جیسی مارکیٹوں میں زبردست ترقی کے سفر سے گزر رہا ہے۔ یہ وہ مارکیٹیں ہیں جہاں اب میوزک پلیٹ فارم اپنی سرمایہ کاری کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔
اسپاٹیفائی کے وائس پریذیڈنٹ میوزک بزنس، ڈیوڈ کائیفر نے کہا، '' اسٹریمنگ دور سے قبل موسیقاروں کے مخصوص گروپ کے پاس ہی کامیابی کے مواقع میسر تھے۔ اگر آپ اپنا لیبل ریکارڈ نہیں کراتے یا اپنی میوزک پیش کرنے کے لئے آپکے پاس پیسے نہیں ہوتے تو وہ اسٹورز پر فروخت نہیں ہوتے یا وہ ریڈیو پر نشر نہیں ہوتے۔ یہ گلوکاروں کے لئے اپنے سامعین تک رسائی کا مشکل دور تھا۔ اب، آپ کچھ بھی ریکارڈ کرسکتے ہیں اور اگلے روز اسے اسپاٹیفائی پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ اس سے بھی بہتر بات یہ ہے کہ میوزک انڈسٹری کو دی جانے والی ادائیگیاں چند بہترین گلوکاروں تک محدود نہیں ہیں بلکہ اسپاٹیفائی کی جانب سے ادائیگی کا عمل بڑھ کر وسیع اقسام کے گلوکاروں تک پھیل گیا ہے۔''
انہوں نے مزید کہا، '' اسپاٹیفائی کے تخمینے کے مطابق 2014 میں تقریبا 10 ہزار گلوکاروں نے اسپاٹیفائی پر سالانہ کم از کم 10 ہزار ڈالر کمائے۔ اس وقت 10ہزار سے زیادہ گلوکار صرف اسپاٹیفائی سے سالانہ 1 لاکھ ڈالر سے زیادہ کماتے ہیں۔''
اس وقت اسپاٹیفائی کی میوزک کا عالمی سطح پر کاپی رائٹ کا حجم 45.5 ارب ڈالر ہے۔ اسپاٹیفائی کا مقصد یہ ہے کہ گلوکاروں کو اپنا کام موجودہ اور نئے مداحوں کے سامنے لانے میں مدد فراہم کرے، ان کی طرف سے جدت کا عمل جاری رکھے، اور انکے کام کو اس طرح سے پیش کرے جس سے لوگوں کو اسٹریمنگ کے لئے ادائیگی کی ترغیب ملے۔
ایک تبصرہ شائع کریں