میزان بینک نے فری لانسرز اور ایکسپورٹرز کیلئے فارن کرنسی ڈیبیٹ کارڈ متعارف کرادیا

کراچی: پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک نے ایکسپورٹرز اسپیشل فارنس کرنسی اکاؤنٹ(ESFCA) رکھنے والے ایکسپورٹرز اور فری لانسرز کیلئے فارن کرنسی ڈیبیٹ کارڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

 
فارن کرنسی ماسٹر ڈیبیٹ کارڈ کے ذریعے دنیا بھر میں بین الاقوامی ادائیگی کی جاسکتی ہے جس سے کاروباری ٹرانزیکشنز کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ریٹیل آؤٹ لیٹس پر ادائیگیاں آسان ہوجاتی ہیں۔ ایکسپورٹرز اور فری لانسرزاب اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے پیشگی منظوری کی ضرورت کے بغیر، تمام قسم کی ادائیگیوں کیلئے ایکسپورٹرزاسپیشل فارنس کرنسی اکاؤنٹ(ESFCA) تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔


نئے فارن کرنسی ڈیبیٹ کارڈ سے صارفین دنیا بھر میں اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنے،رئیل ٹائم میں اپنے اخراجات کو ٹریک اور آسانی سے کراس بارڈر ادائیگی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کارڈ 3ڈی سیکیورٹیکنالوجی سے لیس ہے جس میں ای کامرس ٹرانزیکشن کیلئے تحفظ کا ایک فیچر شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہ کارڈ این ایف سی سے بھی فعال ہے جس سے دنیا بھر کے آؤٹ لیٹس پر کنیکٹ لیس ادائیگی کی جاسکتی ہے۔



میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس سید افتخار الحق نے کہاکہ ہم پاکستان کے ایکسپورٹرز اور فری لانسرز کو موجودہ دور کی بڑھتی ہوئی باہم مربوط عالمی معیشت میں بہتر مالیاتی ٹولز کے ساتھ بااختیار بنانے کے اپنے عز م کے حصے کے طورپر اس نئی پیش کش کو متعارف کرانے کیلئے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چاہے آپ سفر کررہے ہوں، آن لائن خریداری کررہے ہوں یا بین الاقوامی سطح پر کاروبار کررہے ہوں، فارنس کرنسی ڈیبیٹ کارڈ ادائیگی کے عمل کو آسان بناتا ہے اورکراس بارڈر کی ٹرانزیکشن مینج کرنے کا ایک محفوظ اور موئثر طریقہ فراہم کرتا ہے۔

 
اس موقع پر پاکستان میں ماسٹرکارڈ کے کنٹری منیجر ارسلان خان نے کہاکہ میزان بینک کے ساتھ یہ شراکت داری ادائیگی کے جدید سلوشنز فراہم کرنے کیلئے ہماری لگن کو ظاہر کرتی ہے، جو پاکستان میں ایکسپورٹرز اور فری لانسرز کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ہم اس اقدام پر میزان بینک کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ وہ عالمی مارکیٹ میں اپنی رسائی بڑھانے کیلئے کاروباری اداروں کو سپورٹ فراہم کررہا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی