پاکستان مشرق وسطی کے 2 بینکوں سے 6 یا 7 فیصد شرح سود پر ایک ارب ڈالر قرض لے گا : وزیر خزانہ اورنگزیب

 ڈیووس،اسلام آباد (این این آئی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈیووس میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے 1 ارب ڈالر قرض کے حصول کی تفصیلات طے پاگئی ہیں، جبکہ نیورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کی مناسبت سے فورم کی ویب سائٹ پر شائع مضمون میں انہوں نے عالمی شراکت کاروں کو پاکستان کے ترجیحی معاشی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، تفصیلات کے مطابق ڈیووس میں غیرملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ تجارتی مقاصد کے لیے قرض کے حصول کی خاطر  2 بینکوں سے معاہدہ پر پیش رفت ہوئی ہے اور یہ قرضہ جات مختصر یا ایک سال تک کی مدت کے لیے ہے۔انہوں نے بتایاکہ قرض کی رقم چھ سے سات فیصد شرح سود پر ملے گی۔ 




آئی ایم ایف  سے ا گلے 6 سے 9 ماہ میں اس حوالے سے معاملات طے پانیکی امید ہے۔وزیر خزانہ نے بتایاکہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اگلے 5 سے 6 ماہ میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے،یورپ کے لئے پروازوں کی دوبارہ بحالی سے ائیرلائن کی کاروباری ساکھ بہتر ہوئی ہے۔ ویب پر مضمون کے مطابق اڑان پاکستان کے ذریعے  2028 تک پائیدار اور برآمدات پر مبنی 6 فیصد شرح نمو حاصل کی جائے گی،  اڑان پاکستان کے ذریعے صحت، تعلیم، غربت کے خاتمے، سرمایہ کاری اور موسمیاتی استقلال کے حصول کے لیے  عالمی بنک سے 20 ارب ڈالر امداد ملے گی۔ 

آئی ٹی سیکٹر مصنوعات کی درآمدات میں  28 فیصد متاثر کن اضافہ ہوا ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ جیسے اقدامات سے 9 ارب  ڈالر سے زیادہ کی رقوم حاصل ہوئی ہیں، رواں سال ترسیلات زر 35 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی