گلوبل امپیکٹ لسٹ کے ٹاپ 30 گیتوں میں طلحہ انجم کے 17 ہپ ہاپ گیت شامل ہیں

پاکستانی Hip Hop اسپاٹیفائی کی گلوبل امپیکٹ لسٹ میں سرفہرست


کراچی، : اسپاٹیفائی پاکستان نے اپنی تازہ ترین گلوبل امپیکٹ لسٹ جاری کردی ہے جس میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران بین الاقوامی سطح پر دھوم مچانے والے 30 بہترین پاکستانی گیتوں کو سامنے لایا گیا ہے۔ اس درجہ بندی کے ذریعے اسپاٹیفائی ان گلوکاروں کی کامیابی کو سراہتا ہے جن کے گانے بیرون ملک پسند کئے گئے اور انکی وجہ سے مقامی ثقافت کو فروغ دینے کے اسکے عزم کو تقویت ملتی ہے۔


اس فہرست میں پہلے نمبر پر طلحہ انجم موجود ہیں جو ریڈار پاکستان کے گلوکار عمیر کے ساتھ مل کر مختلف نمبروں پر براجمان گیتوں پر کام کرچکے ہیں جن میں 'Love Lost'، 'Smile'، 'Heartbreak Kid' اور 'Departure Lane' جیسے گیت شامل ہیں۔ انکے اشتراک میں جیون گلِ اور عمیر کے ساتھ بنایا ہوا گیت'Regrets'، اور بلال سعید کے ساتھ بنائے ہوئے گانےBTDT (Been There Done That) نے پاکستانی Hip Hopصنف کی عالمی رسائی کو نمایاں طور پر وسعت دی ہے۔






اسپاٹیفائی کی گلوبل امپیکٹ لسٹ کے ٹاپ 30 گانوں میں 60 فیصد سے زائد ہپ ہاپ گیت شامل ہیں جن کے ذریعے پاکستان کی میوزک انڈسٹری دنیا بھر میں اپنا طاقتور اثر مرتب کر رہی ہے۔ اس فہرست میں شمعون اسماعیل، جوکھے، JJ47 اور سپرڈوپر سلطان جیسے گلوکار بھی شامل ہیں، جنہوں نے ہپ ہاپ صنف کو بیرون ملک مستحکم کیا ہے۔


اسپاٹیفائی کی سینئر ایڈیٹر برائے پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش رطابہ یعقوب نے کہا، ''پاکستانی موسیقی کی بین الاقوامی سطح پر پسندیدگی اور نئے سامعین تک رسائی کو ملاحظہ کرنا نہایت حیران کن ہے۔ گلوبل امپیکٹ لسٹ میں پاکستانی ہپ ہاپ گانوں کی اکثریت سے اس صنف کی طاقت اور مقامی و عالمی سطح پر اس کے مداحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ظاہر ہوتی ہے۔ ASLI، دیسی ہپ ہاپ اور نئی بارز (nayi bars)جیسی ہماری تیار کردہ پلے لسٹس کے ساتھ ہم پاکستانی گلوکاروں کی مستقبل کی ترقی کے لئے نہایت پرجوش ہیں۔''


پاکستان میں ہپ ہاپ کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اسکی سالانہ اسٹریمنگ میں 180 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جہاں اسپاٹیفائی کی سب سے بڑی پاکستانی ہپ ہاپ پلے لسٹ ASLI مقامی گلوکاروں کی پذیرائی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ASLI پلے لسٹ نے ابھرتے ہوئے اور تجربہ کار ہپ ہاپ گلوکاروں کی بین الاقوامی سامعین تک رسائی کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، جس سے انکے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو پاکستانی ہپ ہاپ میوزک کو سراہتے ہیں اوراسے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔


ایسے وقت جب پاکستانی موسیقی بین الاقوامی سطح پر دھوم مچا رہی ہے، اسپاٹیفائی مقامی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنے اور ان کی آواز کو عالمی سطح پر لانے کے لئے پرعزم ہے۔


ٹاپ 30 پاکستانی گیتوں کی گلوبل امپیکٹ فہرست ملاحظہ کریں





2024 گلوبل امپیکٹ لسٹ پاکستان:



طلحہ انجم، عمیر - love lost
بلال سعید، طلحہ انجم - BTDT (Been There Done That)
جیون گل، طلحہ انجم، عمیر - REGRETS
طلحہ انجم، عمیر - smile
جانی، طلحہ انجم، superdupersultan - Since Tum
طلحہ انجم، عمیر - Heartbreak Kid
ذیشان علی - Sajna da Dil Torya
راہول سیتھو، طلحہ انجم - Channa Ve
AUR، تیمور بیگ - Raastah
طلحہ انجم، عمیر - Departure Lane
شانی ارشد - Kaffara (Original Score)
شمعون اسماعیل، طلحہ انجم، عمیر - MUNDE BUSY
علی & Shjr، علی رضا، شججر حسین - Laykin
شمعون اسماعیل، طلحہ انجم، عمیر - fifty enemies
کیفی خلیل، زیک نائٹ - INTENTIONS
Savage، طلحہ انجم، عمیر - KATTAR KARACHI
فرحان سعید، نصرت فتح علی خان - Yeh Jo Halka Halka Suroor Hai - Extended Version
عبدل حنان - Khushnaseebi
JJ47، Jokhay، طلحہ انجم - Moonlight
مانو - Saamnay
عاطف اسلم، متھون، VIBIE - Woh Lamhe Woh Baatein - Lofi Flip \ From "Zeher"
راحت فتح علی خان - Sunn Mere Dil (Original Score)
نوید ناشاد، راحت فتح علی خان - Ishaq Rangtaari
نظام توروالی، نوریمہ ریحان، زیب بنگش - Mehmaan
طلحہ انجم، عمیر - SHOTS FIRED
Nimit، Salem Sandhu، تیمور بیگ - Unkahi
طلحہ انجم، عمیر - Loneliness
طلحہ انجم، عمیر - Back For More
طلحہ انجم، عمیر - Incurable Sadness
JJ47، Jokhay، طلحہ انجم - Rainy Nights

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی