اسلام آباد، : پاکستان کے صف اول کے ڈیجیٹل مائیکرو فنانس ادارے، موبی لنک بینک (Mobilink Bank)نے قائدانہ کردار کے حامل فن ٹیک ادارے نِم کارڈ (NymCard) اور ٹیکنالوجی کنسلٹنسی ڈیلسن ایسوسی ایٹس (Dellson Associates) کے ساتھ اہم شراکت داری قائم کی ہے۔ اس اشتراک کا مقصد ڈیجیٹل مالیاتی خدمات اور بیرون ملک ٹرانزایکشنز کے عمل میں تیزی لانا ہے۔ یہ شراکت داری پاکستان میں مالیاتی شمولیت کے مستقبل کو نئی شکل دینے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
اس الائنس کے تحت نِم کارڈ اپنے جدید ترین ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کو مربوط کریگا تاکہ صارفین کو بلا تعطل ڈیجیٹل قرض دینے کی سہولیات فراہم کی جاسکیں، جن میں بائی ناؤ، پے لیٹر (بی این پی ایل)، سینڈ ناؤ، پے لیٹر (ایس این پی ایل) اور انسٹنٹ کارڈ کا اجراء شامل ہیں۔ دریں اثنا، ڈیلسن ایسوسی ایٹس بینک کی ٹیکنالوجی کو مزید فعال بنانے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات کی قیادت کرے گا، جس سے موبی لنک بینک کے وسیع، جدید اور مستقبل کے لیے تیار مالیاتی حل فراہم کرنے کے مشن کو مزید تقویت ملے گی۔
اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد صارفین کو فعال مالیاتی ٹولز کے ساتھ بااختیار بنانا ہے جو رسائی میں اضافے اور صارف کے تجربے کو بہتر بناتے ہیں۔ بی این پی ایل صارفین کو اسی وقت خریداری کرنے اور ادائیگیوں کو مؤخر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جبکہ ایس این پی ایل صارفین کو فوری طور پر رقم بھیجنے اور منظم اقساط میں ادائیگیوں کو طے کرنے کی سہولت فراہم کرکے ترسیلات زر میں بڑی تبدیلی لاتا ہے جس سے صارفین پر مالی دباؤ کم ہوتا ہے اور پہلے سے بہتر انداز سے مالی کنٹرول کو فروغ ملتا ہے۔
اپنی طویل مدتی ترقی کیعزم کے پیش نظر، موبی لنک بینک نے دور رس اثرات مرتب کرنے والے اشتراک قائم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور اس طرح فن ٹیک انڈسٹری میں مالی، ٹیکنالوجی اور آپریشنل مہارت کو عمدگی سے آگے بڑھا رہا ہے۔ یہ معاہدہ جدیدیت، ڈیجیٹل طریقے سے مستعدی اور مالی شمولیت کے فروغ سے متعلق بینک کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارف کو مرکزی اہمیت دینے کے نظام کے ساتھ ساتھ مسلسل تبدیل ہوتی ڈیجیٹل بینکاری کے منظرنامے میں پیش پیش رہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں