آغا خان یونیورسٹی (AKU) پاکستان میں کلاس آف 2024 کی تقریب اسناد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) پاکستان میں کلاس آف 2024 کی تقریب اسناد

بدھ کے روز، پرنسس زہرہ آغا خان کی موجودگی میں آغا خان یونیورسٹی (AKU) پاکستان سے 473 خواتین و حضرات نے  گریجویشن مکمل کی اور یونیورسٹی نے اپنے بانی اور پہلے چانسلر، ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان چہارم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر AKU نے ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان پنجم کو  اپنے  نئے چانسلر اور پرنسس زہرہ کو پرو چانسلر کے طور پر خوش آمدید کہا۔
طلباء نے نرسنگ، میڈیسن اور ایجوکیشن کے 16 مختلف شعبوں میں بیچلرز، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کیں جن میں سے 70 فیصد سے زائد گریجویٹس خواتین تھیں۔ اب تک AKU پاکستان میں تقریباً 16,000 ڈگریاں، ڈپلومے اور پوسٹ گریجویٹ سرٹیفکیٹس عطا کر چکا ہے۔

AKU کے صدر سلیمان شہاب الدین نےاس موقع پر بات کرتے ہوئے  کہاکہ"ہمارے بانی چانسلر نے ایک بار کہا تھا کہ ان کے وژن کی بنیادمواقع پر ہےایسے مواقع جو انسان کو اپنی اور اپنے خاندان کی زندگی بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ پاکستان میں ہز ہائنس نے AKU اور AKDN کے ذریعے لاکھوں لوگوں کے لیے مواقع تخلیق کیے۔ آج کلاس آف 2024 کو دیکھ کر میں ایسے خواتین و حضرات کو دیکھ رہا ہوں جو بلاشبہ ایک ایسے معاشرے کی تعمیر میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں جو مواقعوں سے بھرپور ہو۔"

آغا خان یونیورسٹی (AKU) پاکستان میں کلاس آف 2024 کی تقریب اسناد

AKU کی بورڈ آف ٹرسٹیز کی طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والی رکن پرنسس زہرہ کو ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان پنجم نے یونیورسٹی کی پرو چانسلر کے طور پر نامزد کیا جو ان کی جانب سے فرائض انجام دیں گی۔ ان کی تقرری کا اعلان بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین ذاکر محمود نے کیا۔

چیئرمین ذاکر محمود  کا اس موقع پر کہنا تھاکہ"پرنسس زہرہ کی تقرری ہمارے بانی چانسلر کی میراث کو آگے بڑھانے کے عزم اور یونیورسٹی کے مشن اور وژن پر ہز ہائنس کے یقین کی عکاسی کرتی ہے۔ وہ AKU کے منصوبوں، پروگراموں اور بانی وژن کو گہرائی سے سمجھتی ہیں اور دو دہائیوں سے اس کے ارتقا میں شامل رہی ہیں۔"

آغا خان یونیورسٹی (AKU) پاکستان میں کلاس آف 2024 کی تقریب اسناد

پرنسس زہرہ آغا خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ"مجھے بے حد خوشی ہے کہ میرے بھائی ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان ہمارے والد کی خواہشات اور AKU کے بانی چارٹر کے مطابق، چانسلر بنے ہیں۔ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہز ہائنس نے مجھے AKU کی پرو چانسلر کے طور پر نامزد کیا تاکہ ہم اپنے اپنے کردار میں اس عظیم ادارے کو مزید مضبوط اور مستحکم کر سکیں اور اپنے والد کے وژن کے مطابق کام کرتے رہیں۔"

ویلڈیکٹورین مصطفیٰ سیوم نے اپنے خطاب میں کہا کہ"ہز ہائنس آغا خان کا تکثیریت (Pluralism) پر یقین ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہاں ایک متنوع کمیونٹی تشکیل دی ہے اور ایک جامع معاشرہ بنانے کی امید رکھتے ہیں۔ AKU کے گریجویٹس کے طور پر ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اس وژن کو آگے لے کر چلیں فرق مٹائیں، مسائل کا حل نکالیں اور مثبت تبدیلی کے نمائندے بنیں۔"

نمایاں اعزازات:
• سائرہ پروین کو اسکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری کی آؤٹ اسٹینڈنگ گریجویٹ ایوارڈ دیا گیا۔
• شاہنور احمد کو میڈیکل کالج کا بہترین گریجویٹ ایوارڈ دیا گیا۔
• ایسوسی ایٹ پروفیسر شبینہ عارف اور پروفیسر سارہ سلیم کو ایوارڈ آف ایکسیلنس ان ریسرچ دیا گیا۔
• ڈین عدیل حیدر کو ایوارڈ آف ڈسٹنکشن دیا گیا۔
• پروفیسر محمد رضوان خان کو ایوارڈ آف ایکسیلنس ان ٹیچنگ سے نوازا گیا۔

کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی