لاہور، اپریل 22، 2025 – ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کو عالمی سطح پر ''رائزنگ اسٹار ان فنانشل سروسز انڈسٹری (FSI)'' ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ہواوے کے پارٹنر ایوارڈ نائٹ کے دوران دیا گیا، جو کہ ہواوے کے گلوبل فنانشل ایکو ویک 2025 کے تحت شینزین(Shenzhen)، چین میں منعقد ہوا۔
یہ عالمی اعزاز ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کی مالیاتی خدمات کے شعبے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی ترقی اور اثر و رسوخ کو تسلیم کرتا ہے، اور کمپنی کے ایک قابل اعتماد عالمی ٹیکنالوجی پارٹنر بننے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
یہ ایوارڈ ہواوے کی عالمی قیادت کی جانب سے پیش کیا گیا، اور اس موقع پر ہواوے ٹیکنالوجیز گلوبل کے سی ای او، رین ژینگ فائی
) (Ren Zhengfeiبھی موجود تھے۔ ان کی موجودگی اس ایوارڈ کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔
''رائزنگ اسٹار ان ایف ایس آئی'' ایوارڈ ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کی محفوظ، قابلِ توسیع اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل حل فراہم کرنے کی کوششوں کا اعتراف ہے، جو مالیاتی اداروں کی بدلتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہیں۔ یہ کمپنی کی جدید سوچ اور عالمی مالیاتی نظام میں ڈیجیٹل تبدیلی کے بڑے اہداف سے ہم آہنگی کی علامت ہے۔
ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے چیف آپریٹنگ آفیسر، روحیل بشیر نے کہا:
''ہواوے کی جانب سے ایف ایس آئی کے شعبے میں ابھرتا ہوا ستارہ قرار دیا جانا ہمارے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ ایوارڈ ہمارے اس مشن کو مضبوط کرتا ہے کہ ہم مالیاتی اداروں کو قابلِ اعتماد، اور حسبِ ضرورت ٹیکنالوجی فراہم کریں تاکہ وہ ڈیجیٹل دنیا میں قیادت کر سکیں۔''
ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز دنیا بھر میں اپنے کلائنٹس کی معاونت کے لیے جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور مضبوط شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم پر قائم ہے۔ اس اعزاز کے بعد، کمپنی مالیاتی خدمات کے شعبے میں جدت کی قیادت کرنے کے لیے پہلے سے بھی زیادہ پُرعزم ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں