پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے وفاقی بجٹ کو جواز بناکر اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں نافذ کیے گئے نئے ٹیکس اقدامات کے تحت اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں نظرثانی کر دی ہے۔ 

پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں نافذ کیے گئے نئے ٹیکس اقدامات کے تحت اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں نظرثانی کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ، سیلز ٹیکس اور نیو انرجی وہیکل لیوی شامل ہے، البتہ ایڈوانس انکم ٹیکس شامل نہیں کیا گیا۔




پاک سوزوکی نے واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ صرف حکومتی ٹیکسوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور کمپنی نے اپنی پروڈکشن یا آپریشنل لاگت میں کوئی اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق

یہاں قیمتوں کا ٹیبل ملاحظہ کریں  ہے:

سوزوکی گاڑیوں کی نئی قیمتیں

ماڈل

اضافے سے پہلے کی قیمت (تخمینی)

اضافہ (روپے)

نئی قیمت (روپے)

آلٹو VXR

28,27,000

1,67,861

29,94,861

آلٹو VXR AGS

29,89,000

1,77,480

31,66,480

آلٹو VXL AGS

31,40,000

1,86,446

33,26,446

کلٹس VXR

40,49,000

40,490

40,89,490

کلٹس اپ گریڈڈ VXL

43,16,000

43,160

43,59,160

کلٹس AGS اپ گریڈڈ

45,46,000

45,460

45,91,460

سوئفٹ GL MT

44,16,000

44,160

44,60,160

سوئفٹ GL CVT

45,60,000

45,600

46,05,600

سوئفٹ GLX CVT

47,19,000

47,190

47,66,190

ایوری VX

27,49,000

1,63,230

29,12,230

ایوری VXR

27,99,000

1,66,200

29,65,200

راوی پک اپ

19,56,000

19,560

19,75,560

راوی W/O ڈیک

18,81,000

18,810

18,99,810

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی