تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم شیناوترا کو ایک متنازع فون کال کے معاملے پرعہدے سے معطل کر دیا ہے، عدالت نے یہ فیصلہ 36 سینیٹرز کی جانب سے دائر درخواست پرسنایا۔
لیک ہونے والی فون کال میں وزیراعظم شیناوترا کو کمبوڈیا کے بااثرسابق رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے سنا گیا جس میں وہ تھائی فوج کے حالیہ اقدامات پرسخت تنقید کررہی تھیں۔
عدالتی فیصلے کے بعد شیناوترا کوعبوری طور پراختیارات سے روک دیا گیا ہے جبکہ مکمل سماعت آئندہ ہفتے ہو گی۔
ملک میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے اورمختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آ رہا ہے، حزب اختلاف نے فیصلے کو آئینی فتح قرار دیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں