خراب جنریٹر کے باعث نیٹ ورک معطل، طلبہ سمیت شہریوں کا احتجاج اور بڑے دھرنے کی دھمکی
بَریپ اور گردونواح کے علاقوں کے رہائشیوں نے موبائل سروس کی دو ماہ سے بندش کے خلاف احتجاج کیا اور انتظامیہ کو مسئلہ حل کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔ مسئلے کی بنیادی وجہ کھوتانلاشٹ میں واقع ٹاور نمبر 55 کا خراب جنریٹر ہے، جو پہلے ہی ناقص حالت میں دوسری جگہ سے منتقل کیا گیا تھا۔ اس خرابی کے باعث بَریپ، کھوتانلاشٹ، استاچ اور دیوانگول کے عوام مکمل طور پر نیٹ ورک سے محروم ہیں۔
احتجاج میں طلبہ نے بھی شرکت کی اور کہا کہ سردیوں کی تعطیلات کے بعد سالانہ امتحانات قریب ہیں، مگر نیٹ ورک نہ ہونے سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر سات دن میں جنریٹر تبدیل نہ کیا گیا یا نیا ٹاور نصب نہ ہوا تو 26 فروری کو بڑا احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ متبادل کے طور پر Jazz نیٹ ورک یا لینڈ لائن سروس فراہم کی جائے، جبکہ Telenor اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی پر شدید تنقید بھی کی گئی۔
ایک تبصرہ شائع کریں