ایم جی جے ڈبلیو آٹو موبائل پاکستان کا پاکستان میں ایم جی موٹر آئل متعارف کرانے کیلئے وافی انرجی پاکستان کے ساتھ معاہدہ

کراچی: ایم جی جے ڈبلیوآٹو موبائل پاکستان نے پاکستان میں ایم جی موٹر آئل متعارف کرانے کیلئے وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ(سابقہ شیل پاکستان لمیٹڈ) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ایم جی سی کے پلانٹ میں منعقدہ تقریب میں ایم جی موٹرز پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاؤ جیان چیانگ اور لبریکنٹس وافی شیل کے ڈائریکٹردانش انصاری نے معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پر دونوں ادارو کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔

 

اس اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت جدید انجنوں کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے  ایڈوانسڈ سنتھیٹک ٹیکنالوجی پر مبنی ایم جی موٹر آئل 0W-20 SP C5 اور 5W-30 SP C3 متعارف کرائے جارہے ہیں۔

 
ایم جی جے ڈبلیو آٹو موبائل پاکستان کا پاکستان میں ایم جی موٹر آئل متعارف کرانے کیلئے وافی انرجی پاکستان کے ساتھ معاہدہ


اس موقع پر ایم جی موٹرز پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاؤ جیان چیانگ نے کہاکہ ایم جی موٹر آئل کو انجن کی کارکردگی کو نئی جہت دینے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ آئل انجن کی لائف میں اضافہ، فیول کی بچت میں بہتری اور مسلسل موئثر کارکردگی کو یقینی بناتاہے۔ اس آئل کا متعارف کرانا ایم جی کے پریمیم آفٹر سیلز سروس کے عزم کو مزید مضبوط اور صارفین کو عالمی معیار کے آٹو موٹیو سلوشنز فراہم کرنے کے ہمارے وعدے کی عکاسی ہے۔       


یہ شراکت داری پاکستان کے آٹو موٹیو سیکٹر میں طویل المدّتی ترقی کوبھی سپورٹ فراہم کرے گی۔ ایم جی کے مضبوط ڈیلر شپ نیٹ ورک اور وافی انرجی کی جدید لبریکنٹس میں مہارت سے ملک بھر کے صارفین کو اعلیٰ معیار کے موٹر آئل تک رسائی حاصل ہوگی۔

 

یہ اقدام صارفین کے اعتماد میں اضافے کے ساتھ ایم جی کے آفٹر سیلز سروس کو مزید مستحکم اور پاکستان aمیں برانڈ کی پائیدار ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ یہ شراکت داری ملک کی آٹو موٹیو انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی اور قابلِ اعتماد سروس انفرااسٹرکچر کے فروغ کی جانب ایک مثبت پیش رفت کی عکاسی ہے جوصارفین کے اعتمادکو بڑھانے اور ملک کے آٹو موٹیو سیکٹر کی ترقی کیلئے نہایت اہم ہے۔


 

اس موقع پر ایم جی موٹرز پاکستان عامر نظیر نے کہاکہ ایم جی موٹر آئل اسی مہینے  ملک بھر میں ایم جی کے مجاز ڈیلرشپس پر دستیاب ہوگاجو ایم جی کے پریمیم آفٹر سیلز سروس کے عزم کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری میں اس کے کردار کو مزید توسیع دینے کی عکاسی ہے۔


ایم جی موٹر آئل کی دستیابی ایم جی کے صارفین کو عالمی معیار کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے وژن سے ہم آہنگ اور پاکستان میں کمپنی کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو مزید مستحکم کرے

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی