دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش ایئرلائن کی حیثیت برقرار
کراچی ' ایمریٹس گروپ نے اپنی 2025-26کی سالانہ مالیاتی رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں کمپنی نے منافع، آمدن اور کیش بیلنس کی سطح کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں، یہ سب کچھ ایک ایسے وقت میں ہوا جب مالی سال کے آخری مہینے میں کئی بڑی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا بھی رہا۔
31 مارچ 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے ایمریٹس گروپ نے درج ذیل مالی نتائج رپورٹ کئے
* ٹیکس سے قبل ریکارڈ منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد اضافے سے 6.6 ارب امریکی ڈالر رہا، منافع کا مارجن 16.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
* گروپ کی آمدن 41 ارب ڈالرکی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مالیاتی نتائج کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔
* کیش اثاثے پچھلے سال کے مقابلے میں 12 فیصد اضافے سے 16.2 ارب ڈالرہو گئے۔
•اس میں EBITDA 11.2 ارب ڈالر رہا جو مضبوط آپریشنل کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔
ایمریٹس نے دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش ایئرلائن کی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے درج ذیل نتائج حاصل کئے:
* ٹیکس سے قبل ریکارڈ منافع 6.2 ارب ڈالررہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے، منافع کا مارجن 17.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
* ایئرلائن کا ریونیو 35.7 ارب ڈالرتک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔
* کیش اثاثے اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح 15 ارب ڈالرتک پہنچ گئے، جو 31 مارچ 2025 کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہیں۔
دوسری جانب ڈناٹا (dnata)نے بھی اپنے تمام کاروباری شعبوں میں مضبوط کارکردگی اور ترقی کا مظاہرہ کیا:
* ٹیکس سے قبل ریکارڈ منافع 437 ملین امریکی ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے، اسکے منافع کا مارجن 6.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا
* اسکی آمدن 12 فیصد اضافے سے6.4 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔
* کیش اثاثے گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد اضافے سے 1.3 ارب ڈالرتک پہنچ گئے۔
گروپ نے اپنی سرپرست انویسٹمنٹ کارپوریشن آف دبئی (ICD) کو 1ارب ڈالر کا ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
یو اے ای میں کارپوریٹ ٹیکس کی شرح اس سال 9 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد ہو گئی، جو Pillar Two ٹیکس قوانین کے نفاذ کے باعث ہے جس کا اطلاق ایمریٹس گروپ پر بھی ہوا۔ ٹیکس کٹوتی کے بعد گروپ کا منافع بعد از ٹیکس 5.7ارب ڈالر رہا، جو 2024-25کے مقابلے میں 3فیصد زیادہ ہے۔
ایمریٹس ایئرلائن اور گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو، عزت مآب شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کہا، ''ہمارے مالی سال کے آخری مہینے میں قابل ذکر چیلنجز کے باوجود یہ مالیاتی نتائج غیرمعمولی ہیں جو ایمریٹس گروپ کے کاروباری ماڈل کی مضبوطی اور استحکام کا ثبوت ہیں۔ اس ماڈل میں حفاظت، مہارت، جدت، لوگ اور اشتراک شامل ہیں۔''
انہوں نے کہا، ''مالی سال کے پہلے 11 ماہ نہایت مثبت رہے، ہماری مصنوعات اور خدمات کی طلب میں مسلسل اضافہ ہوا، آمدن بڑھی۔ پروڈکٹ، لوگوں، ٹیکنالوجی اور برانڈ میں مسلسل سرمایہ کاری کے باعث منافع میں بھی بہتری آئی، ہر مہینے ہم اپنے اہداف سے آگے بڑھ رہے تھے۔''
انہوں نے بتایا،" 28 فروری کو خلیجی خطے بشمول متحدہ عرب امارات میں فوجی سرگرمیوں کے باعث عالمی فضائی ٹریفک بری طرح متاثر ہوا۔ جس کے بعد ایمریٹس اور ڈناٹا (dnata) نے مسافروں اور عملے کی حفاظت، اپنے اثاثوں کے تحفظ اور کاروبار کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کئے۔
انہوں نے کہا، ''ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارا مرکز دبئی میں ہے، جہاں کئی برسوں سے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور ایک مربوط ایوی ایشن نظام نے حکومت کو اس قابل بنایا کہ وہ کمرشل پروازوں کے لیے تیزی سے محفوظ فضائی راستے بحال کر سکے۔ ایمریٹس اور ڈناٹا نے بھی دبئی ایئرپورٹ پر اپنی سرگرمیاں مرحلہ وار بحال کر لی ہیں۔ اگرچہ تعطل سے قبل کے مقابلے میں ابھی مکمل استعداد کے حصول پر پہنچنا باقی ہے، تاہم، کارگو آپریشنز کو تیز کر دیا گیا ہے تاکہ بذریعہ متحدہ عرب امارات ضروری سامان کی ترسیل جاری رکھی جا سکے۔''
شیخ احمد نے مزید کہا، ''ایمریٹس گروپ اس سے پہلے بھی کئی بحرانوں اور رکاوٹوں کو عبور کرچکا ہے۔ ہر بار، ہم نے اپنی توجہ اپنے صارفین اور اپنے لوگوں پر مرکوز رکھی ہے، اور ہر بار ہم پہلے سے زیادہ مضبوطی سے واپس آئے۔''
''ہماری کامیابی میں ہمارے لوگ بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، جو ہمیں بدلتے ہوئے حالات میں تیزی اور مؤثر انداز میں ردعمل دینے کے قابل بناتے ہیں۔ میں اپنے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جنہوں نے مشکل وقت میں وہ تمام خوبیاں دکھائیں جو اس مشکل گھڑی میں ایمریٹس گروپ کو منفرد بناتی ہیں۔''
''میں عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، اور ان کے صاحبزادوں شیخ حمدان اور شیخ مکتوم کا بھی شکر گزار ہوں، جنہوں نے دبئی کی نگہبانی کرتے ہوئے ایوی ایشن کے شعبے کی بھرپور حمایت جاری رکھی۔ ایمریٹس گروپ کو فخر ہے کہ وہ ان کی زیر قیادت دبئی کی ترقیاتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ انکے علاوہ، ہم اپنے تمام شراکت داروں کے بھی مشکور ہیں، جو عالمی فضائی نظام کو رواں رکھنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا اشتراک اور یکجہتی ہمارے لیے نہایت اہم ہے اور اسی شراکت داری کے جذبے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایمریٹس گروپ کس طرح کام کرتا ہے۔ ''
سال 2025-26کے دوران گروپ نے اپنے ترقیاتی منصوبوں کے تحت نئے طیاروں، سہولیات، آلات اور جدید ٹیکنالوجی پر مجموعی طور پر 4.9ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔
گروپ کے ملازمین کی مجموعی تعداد میں 8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 130,919 تک پہنچ گئی، کیونکہ ایمریٹس اور ڈناٹا نے اپنے پھیلتے ہوئے آپریشنز کے لیے دنیا بھر میں بھرتیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اسی دوران یو اے ای کے مقامی ملازمین کی تعداد بھی 4,000 سے تجاوز کر گئی، جو مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کی پالیسی کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے۔
ڈناٹا نے سال 2025-26کے دوران ٹیکس سے قبل اپنا منافع 2فیصد اضافے کے ساتھ 437ملین ڈالرز تک پہنچا دیا۔ کمپنی کے تمام کاروباری شعبوں نے مضبوط کارکردگی دکھائی، بالخصوص ایئرپورٹ آپریشنز، کیٹرنگ اور ریٹیل شعبے قابل ذکر رہے۔ تاہم ٹیکس کے بعد ڈناٹا کا منافع 367ملین ڈالرز رہا، جو 4فیصد کم ہے، اور اس کی بڑی وجہ 2025-26میں یو اے ای میں ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہے۔
ڈناٹا کی مجموعی آمدن میں 12فیصد اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 6.4ارب ڈالرز کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ اس اضافے کی بڑی وجہ دنیا بھر میں بالخصوص آسٹریلیا، یورپ، یو اے ای، برطانیہ اور امریکا جیسے اہم مارکیٹس میں فضائی سفر اور پروازوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہے۔
ڈناٹا کے بین الاقوامی کاروبار کا حجم اس کی کل آمدن کا 77فیصد رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
دنیا بھر میں ڈناٹا کی جانب سے طیاروں کی گراؤنڈ ہینڈلنگ آپریشنز میں 12فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو بڑھ کر 888,793تک پہنچ گئے۔ کارگو ہینڈلنگ بھی 2فیصد بڑھ کر 3.2ملین ٹن ہو گئی۔ یہ اضافہ نئے معاہدوں اور مختلف مارکیٹس بالخصوص ڈناٹا کے بین الاقوامی آپریشنز میں ایئرلائنز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔
گروپ کے ماحولیاتی، سماجی اور گورننس سے متعلق اقدامات کی مزید تفصیلات سال 2025-26کی مکمل سالانہ رپورٹ میں ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔
ایمریٹس گروپ کی 2025-26سالانہ رپورٹ میں ایمریٹس، ڈناٹا اور ان کی ذیلی کمپنیاں شامل ہیں اور یہ رپورٹ اس لنک (www.theemiratesgroup.com/annualreport) پر دستیاب ہے۔
ان تفصیلات کو باآسانی سمجھنے کے لئے یہاں وزٹ کریں۔
(https://content.presspage.com/uploads/2431/94950a62-3e70-4cf7-940f-1348d8a36d35/annual_report_2025-26_fast_facts.pdf?10000)
فوٹو کیپشن:
ایمریٹس ایئرلائن اور گروپ کے چیئرمین و چیف ایگزیکٹو عزت مآب شیخ احمد بن سعید المکتوم 2025-26کے مالی سال کے ریکارڈ نتائج کا اعلان کر رہے ہیں۔ مالی سال کے آخری مہینے میں مشکلات کے باوجود گروپ نے منافع، آمدن اور کیش بیلنس کی سطح میں نئے ریکارڈ قائم کئے جبکہ ایمریٹس نے اس سال کے دوران دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش ایئرلائن کی حیثیت برقرار رکھی۔
ایمریٹس نے اپنی تاریخ کے بہترین مالی نتائج پیش کرتے ہوئے دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش ایئرلائن کا اعزاز حاصل کیا۔ 2025-26میں کمپنی نے قبل از ٹیکس 6.2ارب ڈالرز کا ریکارڈ منافع اور ریکارڈ آمدن حاصل کی، جس کی بڑی وجہ پورے سال کے دوران مختلف مارکیٹس میں مضبوط طلب رہی۔
ڈناٹا نے2025-26کے دوران اپنی کامیاب پیش رفت جاری رکھتے ہوئے ٹیکس سے قبل 437 ملین ڈالر کا ریکارڈ منافع حاصل کیا، جس میں کمپنی کے تمام کاروباری شعبوں نے نمایاں کردار ادا کیا۔ دنیا بھر میں فضائی ٹریفک، ایئر کارگو، کیٹرنگ سروسز اور سفری سرگرمیوں میں اضافے کے باعث ڈناٹا کی آمدن میں 12 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد کمپنی کی مجموعی آمدن ریکارڈ 6.4 ارب ڈالرتک پہنچ گئی۔ کمپنی کی بین الاقوامی سرگرمیوں کا حصہ اسکی کل آمدن کا 77 فیصد رہا۔

ایک تبصرہ شائع کریں