پی ٹی سی ایل اور مرکنٹائل پاکستان نے صارفین کو ’ایپل میک بک نیو‘ کی فراہمی کیلئے شراکت داری قائم کر لی

اسلام آباد - پاکستان کی صفِ اول کی مربوط انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کمپنی، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے پاکستان میں ایپل مصنوعات کے مجاز ڈسٹری بیوٹر اور سروس فراہم کنندہ، مرکنٹائل پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس شراکت داری کے تحت پی ٹی سی ایل اپنے مستحکم ڈیجیٹل چینلز، یعنی فلیش فائبر ویب سائٹ اور خصوصی سپورٹ ہیلپ لائن کے ذریعے صارفین کو ’ایپل میک بک نیو‘(Apple MacBook Neo) تک رسائی فراہم کرے گا۔ اس اقدام کے تحت صارفین کو منظم انداز میں فوائد بھی پہنچائے جا رہے ہیں، جن میں 30,000 روپے مالیت کے واؤچرز شامل ہیں۔ مزید برآں، پی ٹی سی ایل فلیش فائبر کے صارفین بارہ ماہ کے لیے مفت 100 میگابائٹ فی سیکنڈ انٹرنیٹ بولٹ آن سے بھی مستفید ہوں گے۔

یہ اشتراک پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل مارکیٹ میں پریمیم ٹیکنالوجی مصنوعات تک رسائی کو فروغ دینے کی دونوں اداروں کی جاری کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ پی ٹی سی ایل اور مرکنٹائل پاکستان ایسے مواقع کی نشاندہی کے لیے پُرعزم ہیں جو ان کے صارفین کو قابل قدر فوائد پہنچائیں اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی وسیع تر ترقی میں کردار ادا کریں۔



اس پیش رفت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے نائب صدر، وائر لائن، عماد خان نے کہا، ’’پی ٹی سی ایل کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ہمارے صارفین کو مسلسل ویلیو ایڈڈ فوائد پہنچا رہے ہیں، اور مرکنٹائل پاکستان کے ساتھ یہ اشتراک انہی کوششوں کا تسلسل ہے۔ ہمارے چینلز کے ذریعے ایپل میک بک نیو تک رسائی ہمارے صارفین کی جدید ترین مصنوعات کی موجود حقیقی طلب کو ایک قابلِ اعتماد ذریعے سے پورا کرے گی۔‘‘

شراکت داری کی توثیق کرتے ہوئے مرکنٹائل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، نعمان درانی نے کہا، ’’مرکنٹائل پاکستان طویل عرصے سے ملک میں ایپل کی ٹیکنالوجی کی رسائی کو وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے، اور پی ٹی سی ایل کے ساتھ ہماری شراکت داری اس مقصد کے حصول کے لیے ایک مستحکم چینل فراہم کرتی ہے۔ پی ٹی سی ایل اپنے وسیع صارفین نیٹ ورک اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بدولت ایک مثالی شراکت دار ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ یہ اشتراک ان صارفین کے لیے خاص طور پر مفید ہوگا، جو بہترین درجے کے پرسنل کمپیوٹنگ سلوشنز تک رسائی کے خواہاں ہیں۔‘‘

مرکنٹائل پاکستان کے ساتھ اس اتحاد سے پی ٹی سی ایل کی ایک مربوط ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سلوشنز فراہم کنندہ کے طور پر حیثیت مزید مستحکم ہوئی ہے، جس کے تحت ٹیلی کمیونی کیشن انفراسٹرکچر سے آگے بڑھ کر پی ٹی سی ایل کا کردار وسیع تر ڈیجیٹل لائف اسٹائل پر بھی مثبت طور پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی