ایک بندرگاہ، پانچ جہاز، ہچیسن پورٹس پاکستان کا اہم آپریشنل سنگ میل عبور
کراچی ؛ ہچیسن پورٹس پاکستان نے بیک وقت چار مین لائن اور ایک فیڈر بحری جہاز کی پیچیدہ آپریشنل سرگرمیاں کامیابی سے انجام دے کر اپنی آپریشنل صلاحیت اوربہترین کارکردگی کا ثبوت پیش کردیا۔ یہ اہم سنگ میل ٹرمینل کی بڑھتی ہوئی برتھ گنجائش، جدید منصوبہ بندی اور مصروف ترین اوقات میں اعلیٰ کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔
اس آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 10 ہزار 301 ٹی ای یوز (TEUs) کو مؤثر انداز میں ہینڈل کیا گیا، جس کے نتیجے میں جہازوں کے قیام کے دورانیے میں کمی اور خدمات کے معیار و تسلسل کو برقرار رکھا گیا۔ بعد ازاں یہ بحری جہاز اہم تجارتی روٹس پر روانہ ہوگئے جن کی اگلی منزلوں میں سوہار (مشرق وسطیٰ)، کولمبو (جنوبی ایشیا)، جبکہ سنگاپور اور ملائیشیا (جنوب مشرقی ایشیا) شامل ہیں، یوں پاکستان کے عالمی بحری تجارتی روابط مزید مستحکم ہوئے ہیں۔
اس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہچیسن پورٹس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر CS Kim نے کہا کہ ” یہ کامیاب آپریشن ہماری ٹیم کی مؤثر منصوبہ بندی، نظم و ضبط اور آپریشنل صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ بیک وقت اتنے بڑے حجم کی سرگرمیوں کا کامیاب انتظام ہماری استعداد اور شپنگ لائن شراکت داروں کو بلا تعطل خدمات فراہم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔“
ہچیسن پورٹس پاکستان بڑھتے ہوئے تجارتی حجم کی ضروریات پوری کرنے کے لیے انفرااسٹرکچر اور افرادی قوت کی استعداد میں مسلسل سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ خطے کے بحری لاجسٹکس نیٹ ورک میں ایک قابل اعتماد اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل گیٹ وے کے طور پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم رکھ سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں