زونگ اور مشرق بینک کے مابین ڈیجیٹل بینکاری کے ذریعے ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے کے لیے شراکت داری

اسلام آباد :  پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی سروس کمپنی زونگ اور مشرق بینک کے درمیان ایک اہم شراکت داری عمل میں لائی گئی ہے جس کا مقصد بینک کے ڈیجیٹل بینکاری نظام میں ٹیلی کام سہولیات کو شامل کرنا ہے تاکہ پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو فروغ دے کر بینک کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جاسکے۔

اس شراکت داری کے تحت مشرق بینک کے صارفین اب‘‘ مشرق موبائل ایپ’’ کے ذریعے زونگ کی مختلف ٹیلی کام سہولیات تک براہِ راست رسائی حاصل کرسکیں گے جن میں موبائل ری چارج، مختلف بنڈلز کی سبسکرپشن اور ٹیلی کام سے متعلقہ دیگر ادائیگیوں جیسی سروسزشامل ہیں۔ یہ نظام صارفین کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر محفوظ، فوری اور آسان ٹرانزیکشنز کی سہولت فراہم کرے گا۔

زونگ اور مشرق بینک کے مابین ڈیجیٹل بینکاری کے ذریعے ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے کے لیے شراکت داری



 زونگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن، فہیم درانی نے اس موقع پر کہا کہ ،‘‘ اس شراکت داری کا مقصد ڈیجیٹل رسائی میں اضافہ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا ہے ۔ مشرق بینک کے ڈیجیٹل سسٹم میں اپنی ٹیلی کام سہولیات شامل کرکے ہم ضروری سروسز کومزید آسان اور قابلِ رسائی بنا رہے ہیں جبکہ پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے میں ایک ٹیکنالوجی پر مبنی سروس فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر اپنے سفر کو آگے بڑھا رہے ہیں۔’’

مشرق بینک پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ہمایوں سجاد نے کہاکہ،‘‘ہم اپنے صارفین کے لیے روزمرہ بینکاری اور طرزِ زندگی سے متعلق سہولیات کو مزید آسان بنارہے ہیں ۔ موبائل سروسز کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر زونگ کے ساتھ یہ شراکت داری ہمارے صارفین کو مشرق موبائل ایپ کے ذریعے محفوظ، آسان اور زیادہ بہتر انداز میں ضروری سروسزتک رسائی فراہم کرے گی۔’’

یہ شراکت داری زونگ کے ڈیجیٹل تبدیلی اور صارف دوست وژن کی عکاسی کرتی ہے جبکہ پاکستان میں مالیاتی سروسز اور ٹیلی کمیونیکیشن شعبوں کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون کو بھی نمایاں کرتی ہے۔ اس اقدام سے ملک بھر میں مزید مربوط اور جدید ڈیجیٹل سہولیات کی راہ ہموار ہوگی۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی