یوفون اور ٹیلی نار پاکستان نے ڈریگنز آف پاکستان 2026 میں نو ایوارڈز جیت لیے

اسلام آباد،  یوفون اور ٹیلی نار پاکستان نے ڈریگنز آف پاکستان 2026 میں مجموعی طور پر نو ایوارڈز اپنے نام کر لیے، جن میں دو گولڈ، دو سلور اور پانچ بلیک ڈریگنز شامل ہیں۔ دونوں برانڈز کو مارکیٹنگ، پبلک ریلیشنز، میڈیا، ڈیجیٹل، کانٹینٹ کی تخلیق اور اسمال بجٹ کے شعبوں میں ان کی نمایاں تخلیقی کاوشوں پر اعزازات سے نوازا گیا۔

یوفون نے پانچ ایوارڈز حاصل کیے۔ اس کی مہم“Babar Azam’s Lost Phone, Data Bohhaaat Hai” نے مارکیٹنگ ڈسپلن اور پبلک ریلیشنز، دونوں شعبوں میں گولڈ ڈریگن جبکہ میڈیا کے شعبے میں بلیک ڈریگن حاصل کیا۔ یوفون کو“Super 5” کے لیے میڈیا میں سلور ڈریگن، جبکہ“5G Launch: It’s More Than Just Speed” کے لیے ڈیجیٹل کے شعبے میں بھی سلور ڈریگن سے نوازا گیا۔




ٹیلی نار پاکستان نے پی ٹی ایم ایل کے مجموعی اعزازات میں مزید چار بلیک ڈریگنز کا اضافہ کیا۔ برانڈ کو کانٹینٹ کی تخلیق، ڈیجیٹل، اسمال بجٹ اور پبلک ریلیشنز کے شعبوں میں اس کی تخلیقی کاوشوں پر اعزازات ملے۔ ٹیلی نار پاکستان نے “Comic Feeds” کے لیے کانٹینٹ کریئیشن، “Tension Ko Smash Karo” کے لیے ڈیجیٹل،“Karachi Ka Connection” کے لیے اسمال بجٹ اور “Influencer Tactical Campaigns” کے لیے پبلک ریلیشنز کے شعبے میں ایوارڈز جیتے۔

اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی ایم ایل کے چیف کمرشل آفیسر، سید عاطف رضا نے کہا، ”ڈریگنز آف پاکستان 2026 میں یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کو ملنے والے اعزازات پر ہمیں فخر ہے۔ نو ایوارڈز ہماری ٹیم اور شراکت داروں کی سخت محنت اور کوششوں کا اعتراف ہیں۔ یہ کیمپینز جدید مصنوعات اور خدمات متعارف کرانے کے ہمارے عزم کی عکاس ہیں، جنہیں صارفین سے مؤثر طور پر ہم آہنگ ہونے والی بامعنی اور مؤثر کمیونی کیشن کے ذریعے تقویت دی جاتی ہے۔ ہم اس کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے والے تمام افراد کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور مزید مؤثر اور بامعنی کام کے ذریعے نئے معیارات قائم کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔“

یہ اعزازات یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے صارفین تک رسائی کے مختلف ذرائع کے لیے تخلیق کیے جانے والے متنوع اور تخلیقی کام کا اعتراف بھی ہیں، جن میں ڈیجیٹل اور سوشل پلیٹ فارمز سے لے کر ٹیکنالوجی، تفریح اور انفلوئنسرز کے ذریعے کی جانے والی کمیونی کیشن شامل ہے۔ یہ ایوارڈز دونوں برانڈز کی جانب سے صارفین کی آراء اور ترجیحات کو سمجھتے ہوئے متعلقہ، مؤثر اور دلچسپ کیمپینز تیار کرنے کی شاندار صلاحیت کو بھی اجاگر کرتے ہیں ۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی