جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے نریندر مودی کو گرفتار کرکے لانے والے کے لئے 1 ارب روپے انعام کا اعلان کردیا: تفصیل پڑھیں


راولا کوٹ( مانیٹرنگ ڈیسک )  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی گرفتاری پر 1 ارب روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔ پیر کے روز پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بھارت انعام کے اعلان کے باوجود ابھی تک حزب المجاہدین کے رہنما سید صلاح الدین کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ سراج الحق نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو مخاطب کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا کہ آپ اور آپ کے کارندے صلاح الدین کو گرفتار کر ہی نہیں سکتے، آپ نے کہا  ہے کہ جو صلاح الدین کو گرفتار کرے گا اسے 50 کروڑ روپے انعام دیں گے، میں بھی کہتا ہوں کہ جو نریندر مودی کو گرفتار کرے گا، ہم اسے 1 ارب روپے انعام دیں گے۔۔۔



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی