مائیکروسافٹ نے پاکستان میں لومیا 950، لومیا 950ایکس ایل اورلومیا 550 ڈی ایس ماڈلز متعارف کرادیئے


کراچی: مائیکروسافٹ کارپوریشن نے پاکستان بھر میں ڈبل سم والے اسمارٹ فون لومیا 550، 950 اور 950 ایکس ایل کی پاکستان بھر میں فراہمی کا اعلان کردیا ہے۔ مائیکروسافٹ کے یہ ماڈلز پاکستان بھر میں 24 دسمبر سے دستیاب ہوں گے۔ 

لومیا 950 اور 950 ایکس ایل ماڈلز لومیا کے پورٹ فولیو میں نئے ہیں اور یہ پہلے اسمارٹ فون ہیں جن میں ونڈوز 10 موجود ہے اور یہ ایسی کارکردگی کے حامل ہوں گے جو ونڈوز سے چلنے والی دیگر ڈیوائسز نتائج دیتی ہیں۔ ان میں اسمارٹ فونز کے لئے جدید فیچرز جیسے ونڈوز ہیلو بیٹا (Windows Hello beta) اور کونٹینیم (Continuum) شامل ہیں۔ اس میں حیران کن ایچ ڈی ڈسپلے، 20 میگا پکسل کے سینسرز کا کیمرے اور ایل ای ڈی کی تین گنا قدرتی لائٹ ہے جس کے ذریعے 4Kویڈیو بھی بنائی جاسکتی ہے۔ جدید ترین پروسیسنگ پاور کے ساتھ لومیا 950 اور 950 ایکس ایل ماڈل مائیکروسافٹ کی بہترین جدت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ پاکستان میں صارفین لومیا 950 اور لومیا 950 ایکس ایل 65 ہزار اور 75 ہزار روپے میں بالترتیب حاصل کرسکتے ہیں۔ 

ایم ایم ڈی ایس پاکستان کے کنٹری جی ایم کامران خان نے بتایا،
"ہم نے ان لوگوں کے لئے لومیا 950 اور لومیا 950 ایکس ایل تیار کیا ہے جو انتہائی کارآمد آپریٹنگ سسٹم چلانے والے بہترین اسمارٹ فونز چاہتے ہوں ۔ موبائل پروفیشنلز جیسے لوگ جو اعلیٰ معیار کا ایسا فون چاہتے ہیں جو پرسنل کمپیوٹر کی طرح کام کرے، اب ان کے لئے لومیا 950 اور لومیا 950 ایکس ایل کی شکل میں ونڈوز 10 ڈیوائسز کے ساتھ بہترین ساتھی ہیں۔ ونڈوز 10 کے ان ماڈلز کی مکمل خصوصیات اور کونٹینیم (Continuum) جیسے فیچرز کے ساتھ یہ آپ کے فون کے مقابلے میں استعمال کرنا پہلے سے بھی کہیں زیادہ آسان ہے چاہے آپ آفس میں ہوں، گھر پر ہوں یا سڑک پر ہوں۔"

ڈبل سم والے لومیا 550 کے بارے میں انہوں نے بتایا،
"کم قیمت کے حامل لومیا 550 میں 4Gچلایا جاسکتا ہے اور ونڈوز 10 کے جدید آپریٹنگ سسٹم چلانے والے ہمارے اسمارٹ فون کے پورٹ فولیو میں یہ ایک خوش آئند اضافہ ہے۔ اس میں فرنٹ اور بیک کیمروں کے علاوہ بہترین اپیلی کیشنز، مائیکروسافٹ آفس اور اسکائپ بلٹ ان موجود ہے۔ ڈبل سم والا لومیا 550 ساڑھے 13 ہزار روپے کی پرکشش قیمت کے ساتھ ایک بہترین پیکج ہے۔ 

لومیا 950 اور لومیا 950 ایکس ایل: بہترین اور اعلیٰ معیار کے اسمارٹ فونز

لومیا کے 950 اور لومیا 950 ایکس ایل ماڈل پہلے اسمارٹ فونز ہیں جن میں ونڈوز 10 پہلے سے موجود ہے۔ جس کے ذریعے صارفین کے مزاج سے ہم آہنگ رہنے کے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے یہ انتہائی روانی کے ساتھ مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ اس میں اہم ایپس جیسے آفس میں بلٹ ان موجود ہے جس کے ذریعے ونڈوز ڈیوائسز میں ون ڈرائیو اور کلاو ¿ڈ کے ذریعے تمام ضروری ڈیٹا تک رسائی ہوجاتی ہے۔ 

لومیا 950 اور لومیا 950 ایکس ایل فونز میں کونٹینیم (Continuum) فیچر موجود ہے۔ اس کے ساتھ مائیکروسافٹ ڈسپلے ڈوک (Microsoft Display Dock)کا اختیاری سامان ہے۔ یہ ونڈوز 10 میں لوگوں کو اپنا فون مانیٹر کے ساتھ منسلک کرکے پی سی کے طور پر استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے اور انٹرٹینمنٹ کے لئے بڑی اسکرین میں بھی ڈھالنے کا اختیار فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ونڈوز 10 کی ایپس جیسے مائیکروسافٹ آفس کو بھی کی بورڈ اور ماو ¿س پی سی کی طرح چلایا جاسکتا ہے جبکہ بیک وقت فون کالز لینے سمیت دیگر دیگر افعال سرانجام دے سکتا ہے۔ 

جدید ترین اعلیٰ ہینڈ سیٹس کے طور پر یہ فونز فخریہ طور پر اعلیٰ کارکردگی فراہم کرتے ہیں۔ دونوں ڈیوائسز میں کواڈ ایچ ڈی امولڈ ڈسپلے (QuadHD AMOLED) ہے جس کی خصوصیت 564 پی پی آئی تک کی حامل ہے جس کے نتیجے میں اعلیٰ معیار کے فوٹوز، ویڈیوز، یہاں تک کے سورج کی روشنی میں ٹیکسٹ بھی آسانی سے پڑھا جاسکتا ہے۔ 

مائیکرو سافٹ کی پیور ویو ٹیکنالوجی (PureView) لومیا 950 اور لومیا 950 ایکس ایل کیمروں میں موجود ہے جو فخریہ طور پر 20 میگا پکسل کے کیمرے کا سینسر اور تین گنا قدرتی ایل ای ڈی لائٹ کا حامل ہے۔ یہ کیمرے انتہائی مشکل ترین حالات میں بھی بہترین تصویریں کھینچتے ہیں اور کھینچی گئی تصویروں کو خودکار طور پر ونڈوز فوٹو ایپ کے ساتھ ونڈوز 10 کی حامل ڈیوائسز سے منسلک (synced) کیا جاسکتا ہے اور اہل خانہ و دوستوں کے ساتھ انہیں آسانی سے شیئر کیا جاسکتا ہے۔ 

ان سب فیچرز کو یقینی بنانے کے لئے دونوں فونز میں جدید ترین جنریشن کے کوالکم اسنیپ ڈریگن پروسیسرز موجود ہیں جن کے ذریعے یہ تیزی کے ساتھ افعال سرانجام دیں گے۔ 

1975 میں قائم ہونے والی مائیکروسافٹ دنیا بھر میں سافٹ ویئر، سروسز، ڈیوائسز اور سہولیات کے شعبے میں لوگوں اور کاروبار کے لئے مدد فراہم کرتی ہے جس سے انہیں اپنی مکمل استعداد کا احساس ہوتا ہے۔ 

بعض معلومات پروڈکٹ کے قبل از اجراءسے متعلق ہوتی ہے اور کمرشل سطح پر اجراءسے قبل اس میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔ مائیکروسافٹ یہاں موجود معلومات سے متعلق اظہار شدہ معلومات یا بظاہر مفہوم کی ضمانت نہیں دیتی۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی