موبی لنک بینک اور ایچ آر ایس جی کے درمیان اشتراک

موبی لنک بینک اور ایچ آر ایس جی کے درمیان اشتراک 

اسلام آباد : موبی لنک بینک نے عالمی شہرت یافتہ خدمات فراہم کرنے والے ادارہ، ایچ آر ایس جی (HRSG) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس مشترکہ معاہدہ کی بدولت ایچ آر ایس جی کے ملازمین کو وسیع انداز سے مالیاتی خدمات حاصل ہوسکیں گی۔ اس اقدام سے ان افراد کی معاشی دیکھ بھال کو بہتر بنانے اور انکی مالی امنگوں کے حصول میں معاونت سے متعلق بینک کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔ یہ شراکت داری موبی لنک بینک کی جانب سے پاکستان بھر کے اداروں کے ساتھ اشتراک کے وسیع تر عزم کو بھی اجاگر کرتی ہے تاکہ ملک کی معاشی ترقی میں وہ اپنا  بھرپور کردار ادا کرسکیں۔ بینک اپنے ہم خیال اداروں کے ساتھ اہم شراکت داری کو فروغ دے کر عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی حیثیت کو مستحکم کرنے میں فعال کردار ادا کرتا ہے۔




موبی لنک بینک،ویون (VEON) گروپ کا حصہ ہے، جو ایک عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ہے اور سات ممالک میں بھرپور کنیکٹوٹی اور آن لائن خدمات فراہم کرتا ہے۔ ویون گروپ زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل شمولیت کے مواقع کے ساتھ ان ممالک میں معاشی ترقی کو فروغ دے کر لوگوں کی زندگیاں تبدیل کررہا ہے جو دنیا کی آبادی کا 8فیصد حصہ ہیں۔ 

اس شراکت داری کے تحت موبی لنک بینک،ایچ آر ایس جی کے ملازمین کی وسیع اقسام کی مالیاتی ضروریات کی تکمیل کے لئے خصوصی خدمات کی ایک وسیع رینج پیش کررہا ہے، اور انہیں باسہولت طریقے سے قرض لینے اور مستقبل کے صارفین میں تبدیل کر رہا ہے۔ ان خدمات میں ہاؤسنگ فنانس، کمرشل وہیکل لون، سیلری پنشن لون، گولڈ لون، کارپوریٹ انٹرپرائز سلوشنز، پے رول سلوشنز، ڈپازٹ بینکنگ (فری بینکنگ سروسز اینڈ بزنس پلس اکاؤنٹ) کے ساتھ ساتھ ہیلتھ انشورنس کی سہولیات بھی شامل ہیں۔

اس معاہدے کی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موبی لنک بینک کے صدر اور سی ای او غضنفر عظام نے کہا، ''ایچ آر ایس جی ملازمین کو بینک کی پریمیم فنانشل سروسز فراہم کرکے ہم نہ صرف انکو مالی طور پر مستحکم بنا رہے ہیں بلکہ ان کی طویل مدتی خوشحالی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایچ آر ایس جی کی پاکستان اور بیرون ممالک میں بھرپور موجودگی کے ساتھ ہم باہمی ترقی اور مشترکہ کامیابی کے خواہاں ہیں جس کی بازگشت انڈسٹری میں نظر آئے گی۔ ہم مالی استحکام کے لئے نئے مواقع پیدا کرنے اور بہترین معیارات قائم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔''

ایچ آر ایس جی آؤٹ سورسنگ کی سی ای او صدف حاطف نے کہا، ''موبی لنک بینک کو ہم ایسے شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں جو بہترین کارکردگی اور ملازمین کی دیکھ بھال کے لئے ہماری جیسی اقدار رکھتا ہے۔ انکی صارفین کو مرکزی اہمیت دینے کی سوچ ہماری بنیادی اقدار سے مطابقت رکھتی ہے۔ یہ تعاون ہمارے ملازمین کے لئے اعلیٰ معیار کی مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل کرنے اور اپنے مالیاتی انتظام میں زیادہ سہولیات سے لطف اندوز ہونے کے لئے نئی راہیں کھولے گا۔ ہم موبی لنک بینک کے ساتھ شراکت داری پر نہایت خوش ہیں کیونکہ یہ اشتراک افراد اور اداروں دونوں کو بااختیار بناتا ہے اور پاکستان میں معاشی ترقی کے عمل کو آگے بڑھاتا ہے۔''

موبی لنک بینک افراد اور کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ چاہے چھوٹے کاروباری قرضوں کی فراہمی ہو یا جدید کاروباری حل مہیا کرنا ہو، جدید بینکنگ کی خدمات ہوں، یا خصوصی کاروباری اکاؤنٹس ہوں، بینک کا کردار مالیاتی ادارے سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ مالیاتی کامیابی کے سفر میں ایک پرعزم شراکت دار ہے۔ موبی لنک بینک بہترین کارکردگی کے حصول کے لیے نہ صرف شمولیت کا علم بردار ہے بلکہ زیادہ خوشحال اور قابل رسائی مالیاتی نظام بھی تشکیل دے رہا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی