جوبلی لائف انشورنس کے انٹرپرائز چیلنج پاکستان (ای سی پی) کے تحت نوجوانوں کو بااختیارکرنے کے 5 سال کا سنگِ میل

جوبلی لائف انشورنس کے انٹرپرائز چیلنج پاکستان (ای سی پی) کے تحت نوجوانوں کو بااختیارکرنے کے 5 سال کا سنگِ میل

کراچی : پاکستان میں نجی شعبے کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی، جوبلی لائف انشورنس نے سیڈ وینچرز کے اشتراک سے منعقد ہونے والے انٹرپرائز چیلنج پاکستان (ای سی پی) کے مسلسل پانچویں سال کا فخریہ طور پر جشن منایا۔ای سی پی اسکول کے بچوں کے لئے ملک کا سب سے بڑا کاروباری چیلنج ہے اور اس سلسلہ میں تقریب کا انعقادبرطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن(بی ڈی ایچ سی) کراچی میں ہوا جس میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب کے دیگر مقررین میں جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او جاوید احمد، ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ برانڈ مینجمنٹ عثمان قیصر، سیڈ وینچرز کی سی ای او شائستہ عائشہ اور پروگرام منیجر ماہا سلمان شامل تھیں۔

جوبلی لائف انشورنس کے انٹرپرائز چیلنج پاکستان (ای سی پی) کے تحت نوجوانوں کو بااختیارکرنے کے 5 سال کا سنگِ میل



ای سی پی دراصل پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل کا ایک قدم ہے جس پر 2016 سے سیڈ وینچرز کی جانب سے پاکستان بھر میں عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ یہ 14 سے 18 سالہ طالب علموں کا قومی مقابلہ ہے جس کا مقصد نوجوانوں کے اندر کاروباری جذبے کو پروان چڑھانا اور انہیں مستقبل میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے والے افراد میں تبدیل کرنا ہے۔ جوبلی لائف کی ای سی پی کے ساتھ شراکت داری نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنا کر سماجی و معاشی چیلنجز میں کمی لانے کے وسیع وژن کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے، جس میں روایتی طور پر نظر انداز پسماندہ افراد کی سماجی طور پر شمولیت اور انکی قبولیت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس اشتراک کے زیر اہتمام اگلی نسل کے رہنماؤں کو بااختیار بنانے کے مشترکہ عزم کے تحت انہیں مرکزی اہمیت دی گئی ہے۔ جوبلی لائف انشورنس نوجوان ذہنوں پر سرمایہ کاری کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، اور جدید ٹولز اور مواقع فراہم کرکے انہیں معاشرے کا مؤثر شراکت دار بنانے کا خواہاں ہے۔ ای سی پی کے ذریعے کمپنی نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک بھر کے 100 سے زائد اسکولوں کے 4 ہزار سے زائد نوجوانوں کوموثر مواقع فراہم کرنے میں مدد کی ہے جس کی بدولت انہیں حاصل کردہ مہارتوں میں اعتماد، ٹیم ورک، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت، فیصلہ سازی، موثر انداز سے رابطے و گفتگو اور تخلیقی سوچ شامل ہیں۔

جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او جاوید احمد نے اس سنگ میل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ''انٹرپرائز چیلنج پاکستان پر سیڈ وینچرز کے ساتھ ہمارا اشتراک صرف اسپانسرشپ تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ مستقبل کی بنیاد رکھنے پر مبنی ہے۔ ہم نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتے ہیں اور اس ضمن میں ای سی پی ایک زبردست پلیٹ فارم رہا ہے جہاں صحیح مواقع ملنے پر ابھرنے والی ناقابل یقین مہارتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کا مشاہدہ ہوتا ہے۔ یہ شراکت داری مثبت سماجی اثرات پیدا کرنے، کاروباری رہنماؤں اور تبدیلی کے علمبردار افراد کی اگلی نسل کی پرورش سے متعلق ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔''

سیڈ وینچرز کی سی ای او شائستہ عائشہ نے کہا، ''انٹرپرائز چیلنج پاکستان پر جوبلی لائف انشورنس کے ساتھ اشتراک باہمی جذبے اور عزم پر مبنی سفر ہے۔ اس شراکت داری کے اثرات کاروباری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے سے کہیں زیادہ ہے بلکہ یہ شراکت داری ہمارے نوجوانوں کے دلوں اور ذہنوں میں تبدیلی کے بیج بونے سے تعلق رکھتی ہے۔ ای سی پی ایک تبدیلی لانے والی قوت کے طور پر ابھرا ہے، جس نے ہزاروں نوجوانوں کو بڑے خواب دیکھنے اور مثبت سماجی تبدیلی لانے کی خواہش پیدا کرنے کی ترغیب دی ہے۔ ہم جوبلی لائف انشورنس کے ساتھ اس سفر کو جاری رکھنے، آنے والے سالوں میں مزید بلندیوں تک پہنچنے اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اپنی کامیابی کی داستانوں کے لئے بااختیار بنانے کے منتظر ہیں۔''

جوبلی لائف انشورنس اور سیڈ وینچرز کا مقصد ای سی پی کی رسائی میں وسعت لانا ہے۔ اگلے پانچ سالوں میں یہ پروگرام 2000 اسکولوں تک اپنا اثرات پھیلانے کے لئے تیار ہے، جس میں پاکستان بھر کے پسماندہ اسکولوں کے 30ہزار نوجوان شامل ہوں گے۔ اس پرعزم توسیع سے نوجوانوں میں جدت، اپنا کاروبار کرنے اور مثبت تبدیلی کے کلچر کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
 
 جوبلی لائف انشورنس کے بارے میں: 
جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ (نصداق میں رجسٹرڈ: JLIC) پاکستان میں نجی شعبے کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی ہے جو لائف و ہیلتھ انشورنس مصنوعات کی جامع رینج فراہم کرتی ہے۔ جدت اور صارفین کو مرکزی اہمیت دینے کے عزم کے ساتھ جوبلی لائف پاکستان کی انشورنس انڈسٹری میں تسلسل سے قائدانہ کردار ادا کررہی ہے۔ 

سیڈ وینچرز کے بارے میں:
سوشل، انٹر پینیور شپ اور ایکویٹی ڈویلپمنٹ (SEED)ایک ماحولیاتی نظام کی ترقی کی تنظیم ہے اور پاکستان میں توسیع پذیر، پائیدار اور سماجی طور پر ذمہ دار کاروباری اداروں کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ تنظیم کے پاس مختلف ڈومین پلیئرز کے ساتھ کاروباری ماحولیاتی نظام میں کام کرنے کاایک دہائی سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ہماری کاوشوں کا دائرہ پالیسی کی وکالت اور کاروباری ترقی کے لیے سازگار قانون سازی تک ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی