موبی لنک بینک نے PBA ایوارڈز 2023کی تقریب میں بیسٹ بینک فار انکلوژن ایوارڈ اپنے نام کرلیا

 اسلام آباد : موبی لنک بینک نے پاکستان بینکنگ ایوارڈز (پی بی اے) 2023 ایوارڈز کی تقریب میں بیسٹ بینک فار انکلوژن کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ یہ اعزاز جامع مالیاتی طریقوں کو فروغ دینے، بینکنگ خدمات کی رسائی بڑھانے اور وسیع اقسام کے صارفین کو خدمات کی فراہمی کے عزم میں بینک کے شاندار کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ کامیابی مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے، چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں کی مدد کرنے اور بینکنگ سہولیات سے محروم طبقات کی بڑھتی ہوئی بینکاری ضروریات کی تکمیل کے ساتھ ساتھ مالیاتی استحکام، اور بالخصوص خواتین کی بااختیاری کو یقینی بنانے سے متعلق بینک کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔




موبی لنک بینک،ویون (VEON) گروپ کا حصہ ہے، جو ایک عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ہے اور سات ممالک میں بھرپور کنیکٹوٹی اور آن لائن خدمات فراہم کرتا ہے۔ ویون گروپ زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل شمولیت کے مواقع کے ساتھ ان ممالک میں معاشی ترقی کو فروغ دے کر لوگوں کی زندگیاں تبدیل کررہا ہے جو دنیا کی آبادی کا 8فیصد حصہ ہیں۔

موبی لنک بینک کے پریذیڈنٹ اور سی ای او غضنفر عظام نے کہا، ''بیسٹ بینک فار انکلوژن ایوارڈ کے حصول سے بینک کی شاندار کارکردگی کے لئے اسکے غیر متزلزل عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ جدید حل کی فراہمی کے لئے پرعزم،موبی لنک بینک اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل اور مالیاتی خدمات مہیا کرنے کے ساتھ اس انڈسٹری کے روایتی طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کے لئے سرگرم ہے۔ یہ اعزاز خصوصی مالیاتی ضروریات کے ذریعے صارفین کو بااختیار بنانے کے ہمارے عزم کو مستحکم بناتا ہے۔ اسکے تسلسل کے ساتھ ہم صارفین کو مرکزی اہمیت اور جدت کو ترجیح دے کر مالیاتی منظر نامے میں بڑی تبدیلی لانے کے لئے ثابت قدم ہیں۔''

موبی لنک بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) حارث محمود چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، ''پی بی اے کے بیسٹ بینک فار انکلوژن ایوارڈ کا حصول موبی لنک بینک کی ڈیجیٹل بینکنگ، خواتین کو بااختیار بنانے، اور انکی شمولیت سے متعلق کامیابی اجاگر کرتی ہے۔ ہماری پیشگی سوچ کی حکمت عملی اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت ہمیں نہ صرف اپنے معزز صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کی تکمیل کرنے بلکہ انہیں آگے بڑھنے کے قابل بھی بناتی ہے۔ 
اس اعزاز سے بہترین کارکردگی سے متعلق ہمارا عزم مستحکم ہوتا ہے اور جدت انگیز ڈیجیٹل و بینکنگ سہولیات کے ذریعے بینک کی جانب سے مالی شمولیت کا عمل آگے بڑھتا ہے۔ 

موبی لنک بینک کے چیئرمین عامر ابراہیم نے کہا، ''یہ اہم اعزاز ہماری دور اندیش قیادت، ٹیموں کے عزم اور ہمارے قابل قدر صارفین کے غیر متزلزل اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ انتہائی پسماندہ طبقات میں مالی خدمات کی رسائی کو یقینی بنانے کے اپنے مشن پر کارفرما ہیں۔ ان کاوشوں کے ذریعے ہمارا مقصد بہتر انداز سے مساوی معاشرہ کی تشکیل اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔"

موبی لنک بینک کے صارفین کی تعداد 45 ملین سے تجاوز کرچکی ہے اور ماہانہ فعال موبائل والٹس 16 ملین سے زائد ہیں، جن کی بدولت بینک مالی شمولیت میں نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔ 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد برانچ لیس بینکنگ ایجنٹوں کے مضبوط نیٹ ورک کے ساتھ بینک مقامی سطح پر معاشی ترقی کو پروان چڑھانے، ڈیجیٹل خواندگی میں اضافے اور مقامی آبادی کی مالی فلاح و بہبود کو فروغ دے کر مالیاتی رسائی میں بڑی تبدیلی لانے کے لئے پرعزم ہے۔ خواتین کی شمولیت کے عزم کا عملی اظہار اس کے فلیگ شپ اقدام، ویمن انسپریشنل نیٹ ورک (WIN) پروگرام اور دوست (DOST) ایپ کے ذریعہ سرانجام دیا گیا ہے۔ موبی لنک بینک مالیاتی شمولیت کے خلا کو بھر کر معاشرے میں مثبت تبدیلی کو فروغ دیتا ہے اور وسیع پیمانے پر معاشی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، جن میں انتہائی دور دراز علاقوں تک بھی اسکی رسائی شامل ہے۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی