لیزر کھلونے نے بچے کو اندھا کردیا ، ایسا کھلونا جس کے استعمال سے بچے 75 فیصد بینائی کھودیتے ہیں


آسٹریلیا (اردووائس پاکستان مانیٹرنگ ڈیسک) بینائی اور آنکھوں کے آسٹریلیوی ماہرین نے خبردار کیا ہےکہ اپنے بچوں کو لیزر پوائنٹر کے حامل کھلونے سے دور رکھیں، کیونکہ وہ کھلونے نہیں بچوں کے لئے مہلک ہتھیار ہیں۔

یہ حقیقت اس وقت عیان ہوگئی جب ہوبار ٹ کے آنکھوں کے ماہربن آرمیٹیج کے پاس بینائی کے مسئلے سے دوچار ایک 14 سال کا بچہ آیا ۔ آرمیٹیج بتارہے ہیں کہ بچے سے تحقیق کرنے پر معلوم ہوا ہے ، کہ بچے کے پاس ایک لیزر پین تھا اور بدقسمتی سے اس نے اس کی روشنی کافی دیر تک اپنی آنکھوں پر لگائے رکھا تھا۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا تھا کہ بچے اب 75 فیصد بینائی کھو چکا تھا۔ 





آرمٹیج کہتے ہیں کہ لیزر شعاع بچے کی آنکھ کا ریٹنا ( آنکھوں کا وہ پہلا پردہ جس میں بصارت کی حس ہوتی ہے یا جسے پردہ بصارت بھی کہا جاتا ہے) جو کہ میکولر کے نزدیک ہوتا ہے کو جلاچکا تھا۔

میکولر ایک ایسی جگہ ہے تفصیلی بصارت کا کا درومدار ہوتاہے ، اس بصارت کو شعاع کی وجہ سے زیادہ نقصان پہنچا تھا۔ لیزر شعاع آنکھوں پر پڑجانے سے بچے کو وقتی طور پر کوئی درد وغیریہ محسوس نہیں ہوا تاکہ فوری طور پر اس کی بینائی جانی شروع ہوچکی تھی۔ تاہم ڈاکٹر کوشش کررہے ہیں کہ شاید سوجن کو کم کرنے کے بعد بچے کی وژن پر کچھ فرق پڑجائے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی